وزیر اعظم نے دھنش کوڈی میں واقع کوٹھنڈاراسوامی مندر میں درشن اور پوجا کی
January 21st, 03:41 pm
یہ مندر شری کوٹھنڈارا سوامی کے لیے وقف ہے۔ کوٹھنڈارا نام کا مطلب ہے کمان والے رام۔ یہ دھنش کوڈی نامی جگہ پر واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں وبھیشن نے پہلی مرتبہ شری رام سے ملاقات کی اور ان سے پناہ کی درخواست کی۔ کچھ افسانیں یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں شری رام نے وبھیشن کی تاجپوشی کی تھی۔وزیر اعظم 21-20 جنوری کو تمل ناڈو کے متعدد مندروں کا دورہ کریں گے
January 18th, 06:59 pm
وزیر اعظم 20 جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے، تمل ناڈو کے تروچیراپلی کے شری رنگناتھ سوامی مندر میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اس مندر میں کمب رامائنم کا پاٹھ کرتے ہوئے مختلف اسکالرز کو بھی سنیں گے۔