وزیر اعظم نے ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منایا
December 10th, 12:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریا کے صدر جناب یون سک یول کو آج ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے کے لیے مسٹر یون سک یول کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔