رام ہر کسی کے دل میں بستے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
January 28th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، اس بار 26 جنوری کی پریڈ شاندار تھی، لیکن سب سے زیادہ زیر بحث عنصر پریڈ میں خواتین کی طاقت کو دیکھنا تھا۔۔۔ جب مرکزی سکیورٹی فورسز اور دہلی پولیس کی خواتین دستوں نے کرتویہ پتھ پر مارچ کرنا شروع کیا تو ہر کوئی فخر سے بھر گیا۔ خواتین کے بینڈ کی مارچنگ دیکھ کر اور ان کی زبردست ہم آہنگی کو دیکھ کر ملک اور بیرون ملک کے لوگ بہت خوش ہوئے۔ اس بار پریڈ میں مارچ کرنے والے 20 دستوں میں سے 11 خواتین تھیں۔ ہم نے دیکھا کہ گزرنے والی جھانکیوں میں بھی سبھی فن کار خواتین تھیں۔ تقریباً ڈیڑھ ہزار بیٹیوں نے ان ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ بہت سی خواتین فن کار کونچ، نادسورم اور ناگدا جیسے بھارتی موسیقی کے آلات بجا رہی تھیں۔ ڈی آر ڈی او سے تعلق رکھنے والی جھانکی نے بھی سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح خواتین کی طاقت پانی، زمین، آسمان، سائبر اور خلا ہر شعبے میں ملک کی حفاظت کر رہی ہے۔ اس طرح اکیسویں صدی کا بھارت خواتین کی قیادت والی ترقی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ
January 19th, 06:33 pm
میں 13ویں کھیلو انڈیا گیمز میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہندوستانی کھیلوں کے لیے، یہ 2024 شروع کرنے کی ایک بہترین صورت ہے۔ یہاں مجتمع میرے نوجوان دوست ایک نوجوان ہندوستان اور ایک نئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کی توانائی اور جوش ہمارے ملک کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر پہنچا رہا ہے۔ میں ملک بھر سے چنئی آنے والے تمام کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ ایک ساتھ مل کر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح کو ظاہر کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے پُر جوش لوگ، خوبصورت تمل زبان، ثقافت اور پكوان كے درمیاں ضرور آپ خود کو اپنے گھر میں محسوس کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی مہمان نوازی آپ کے دلوں جیت لے گی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز یقینی طور پر آپ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے آپ کو نئی دوستیاں بنانے میں بھی مدد ملے گی جو زندگی بھر رہے گی۔وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا
January 19th, 06:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے نشریاتی شعبے سے متعلق تقریباً 250 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔