وزیراعظم نے ‘ناگپور میٹرو فیز ٹو’ کا سنگ بنیاد رکھا اور‘ ناگپور میٹرو فیز وَن’ کو قوم کے نام وقف کیا

December 11th, 10:15 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور میٹرو فیز وَن کو قوم کے لئے وقف کیا اور کھپری میٹرو اسٹیشن پر ناگپور میٹرو فیز-2 کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے کھپری سے آٹو موٹو اسکوائر تک اور پرجاپتی نگر سے لوکمانیہ نگر تک دو افتتاحی میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ناگپور میٹرو کے فیز وَن میں تقریباً 8650 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، جبکہ فیز -2 کی تکمیل میں 6700 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ آئے گا۔