وزیر اعظم نے گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر گینڈوں کے تحفظ کے تئیں عہدبندگی کا اعادہ کیا
September 22nd, 12:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر گینڈوں کے تحفظ کے تئیں عہد بندگی کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے آسام میں واقع کازیرنگا نیشنل پارک کی سیر کرنے کی اپیل کی، جہاں بھارت میں پائے جانے والے ایک سینگ والے گینڈے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔جورہاٹ، آسام میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 09th, 01:50 pm
آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما جی ، کابینہ میں میرے ساتھی سربانندجی سونووال جی، رامیشورتیلی جی، آسام حکومت کے سبھی وزرا، موجود ساتھی عوامی نمائندے، دیگر معززین، اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم نے، آسام کےجورہاٹ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
March 09th, 01:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کےجورہاٹ میں، 17500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تیل اور گیس، ریل اور ہاؤسنگ کے شعبے شامل ہیں۔وزیر اعظم نے آسام میں کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا
March 09th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح آسام کے یونیسکو عالمی ورثے کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے شہریوں سے کازی رنگا نیشنل پارک کادورہ کرنے اور اس کی بے مثال خوبصورتی ملاحظہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وَن دُرگا، جو کہ تحفظاتی کوششیں انجام دینے والا خواتین پر مشتمل ایک جنگلاتی محافظ دستہ ہے، سے بات چیت کی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کو لے کر ان کے عزم اور شجاعت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے لکھیمائی، پردیُمنا اور پھول مائی ہاتھیوں کو گنا کھلاتے ہوئے اپنی چند جھلکیاں بھی ساجھا کیں۔وزیر اعظم 8سے10 مارچ کو آسام، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے
March 08th, 04:12 pm
مورخہ 8 مارچ کو وزیر اعظم آسام کا دورہ کریں گے۔ 9 مارچ کو، صبح تقریباً پونے چھ بجے، وزیر اعظم کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ صبح ساڑھے دس بجے، ایٹا نگر میں، وہ ‘وکست بھارت وکست شمال مشرق’ پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ سیلا ٹنل کو قوم کے نام وقف کریں گے اور تقریباً 10000 کروڑ روپے مالیت کی اُنّتی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وہ منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش میں تقریباً 55600 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم تقریباً سوا بارہ بجے، جورہاٹ پہنچیں گے اور مشہور آہوم جنرل لچت بورفوکن کے شاندار مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ جورہاٹ میں ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے اور آسام میں 17500 کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔