اترپردیش کے پریاگ راج میں خواتین مرکوز پہل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
December 21st, 04:48 pm
یوپی کے توانائی سے بھرپور اور کرم یوگی وزیر اعلی، جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی ؛ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ جی؛ مرکزی کابینہ میں میری ساتھی سادھوی نرنجن جیوتی جی؛ محترمہ انوپریا پٹیل جی؛ حکومت اترپردیش کے وزرا، ڈاکٹر مہندر سنگھ جی، راجندر پرتاپ سنگھ موتی جی، جناب سدھارتھ ناتھ سنگھ جی، نند گوپال گپتا نندی جی، محترمہ سواتی سنگھ جی، محترمہ گلابو دیوی جی، محترمہ محترمہ نیلما کٹیار جی؛ پارلیمنٹ میں میری ساتھی بہن ریتا بہوگنا جی، محترمی ہیما مالنی جی، محترمہ کیشری دیوی پٹیل جی، ڈاکٹر سنگھ مترا موریہ جی، محترمہ گیتا شاکیہ جی، محترمی کانتا کردم جی، محترمہ سیما دویویدی جی، ڈاکٹر رمیش چند بند جی؛ پریاگ راج کی میئر محترمہ ابھیلاشا گپتا جی؛ ضلعی پنچایت کے صدر ڈاکٹر وی کے سنگھ جی؛ تمام ایم ایل اے صاحبان؛ دیگر عوامی نمائندگان، اور یہاں موجود یوپی کی صلاحیت کو بڑھانے والی، یہاں کی صلاحیت کی علامت ، میری ماؤں، بہنو! آپ سب کو میرا پرنام۔ ماں گنگا جمنا سرسوتی کے مقدس کنارے پر آباد ، پریاگ راج کی سرزمین کو ہم سر جھکاکر پرنام کرتے ہیں۔ یہی وہ دھارا ہے، جہاں دھر م، علم اور انصاف کی تریوینی بہتی ہے۔ پریاگ راج میں آکر ہمیشہ ایک الگ ہی پاکیزگی اور توانائی کا احساس ہوتا ہے۔ پچھلے سال فروری میں جب ہم کمبھ میں اس مقدس سرزمین پر آئے تھے تو ہم نے سنگم میں ڈبکی لگاکر ایک روحانی مسرت کا تجربہ کیا تھا۔ میں تیرتھ راج پریاگ کی ایسی مقدس سرزمین کو ہاتھ جوڑ کر پرنام کرتا ہوں۔ آج ہی ہندی ادب کی دنیا کے وسیع پیمانے پر معروف آچاریہ مہاویر پرساد دویدی جی کی برسی بھی ہے۔ پریاگ راج کے ادب کی جو سرسوتی بہی، دویدی جی طویل عرصے تک اس کے ایڈیٹر بھی رہے۔ میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے پریاگ راج کا دورہ کیا اور ایک پروگرام میں شرکت کی ، جس میں لاکھوں خواتین موجود تھیں
December 21st, 01:04 pm
نئی دلّی ،21 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج کا دورہ کیا اور خواتین ، خاص طور پر بنیادی سطح کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے خود امدادی گروپوں کے بینک کھاتوں میں 1000 کروڑ روپئے کی رقم منتقل کی ، جس سے ایس ایچ جی کے 16 لاکھ کے قریب ارکان کو فائدہ پہنچے گا ۔ یہ منتقلی دین دیال انتودیہ یوجنا – نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن ( ڈی اے وائی – این آر ایل ایم ) کے تحت کی گئی ہے ، جس میں 80000 ایس ایچ جی کے لئے 1.10 لاکھ روپئے فی ایس ایچ جی کے کمیونٹی انوسٹمنٹ فنڈ ( سی آئی ایف ) اور 60000 ایس ایچ جی کے لئے 15000 روپئے فی ایس ایچ جی ریولونگ فنڈ شامل ہے ۔ پروگرام میں وزیر اعظم نے 20000 بزنس نمائندہ – سَکھی ( بی سی – سَکھی ) کے کھاتوں میں پہلے مہینے کے لئے 4000 روپئے معاوضے کے طور پر منتقل کرکے ، اُن کی ہمت افزائی کی ۔ پروگرام کے دوران ، وزیر اعظم نے مکھیہ منتری کنیا سُمنگلا اسکیم کے تحت 1 لاکھ فیض پانے والوں کو 20 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم بھی منتقل کی ۔ وزیر اعظم نے 202 سپلی منٹری نیوٹریشن مینو فیکچرنگ یونٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا ۔