وزیر اعظم نے امریکہ کے 246ویں یوم آزادی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

July 04th, 11:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے 246 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر جو بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس اور امریکہ کے عوام کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری عالمی کووڈ ورچوئل چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریمارکس

May 12th, 08:58 pm

کووڈ عالمی وبا ء زندگیوں اور باہم رسانی کے سلسلوں کو درہم برہم کررہی ہے، اور کھلے معاشروں کی لچک داری کا امتحان لے رہی ہے۔ ہندوستان میں، ہم نے وبائی مرض کے خلاف عوام مرتکز حکمت عملی اپنائی۔ ہم نے اپنے سالانہ حفظان صحت کے بجٹ میں اب تک کی سب سے زیادہ رقم مختص کی ہے۔

وزیراعظم دوسری عالمی کووڈ ورچوئل سربراہ کانفرنس میں شرکت کی

May 12th, 06:35 pm

وزیراعطم ، جناب نریندرمودی نے آج سویرے امریکہ کے صدرجوزف آر بائیڈن جو نیئر کی دعوت پردوسری عالمی کووڈ ورچوئل سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ۔ وزیراعظم نے سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ، ‘عالمی وباء کی گہری تھکاوٹ سے تحفظ اورتیاریوں کو ترجیح دینا ’۔

یو ایس اے کی نائب صدر محترمہ کملا ہیرس کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے افتتاحی کلمات

September 24th, 02:15 am

سب سے پہلے تو میرا اور میرے وفد کا بہت ہی گرم جوشی سے استقبال کرنے کے لئے میں آپ کو تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کچھ مہینے قبل آپ کے ساتھ ٹیلی فون پر تفصیل سے بات کرنے کا مجھے موقع ملا تھا اور بہت ہی روح پرور اور فطری طریقے سے آپ سے جو بات چیت کرنے کا مجھے موقع ملا، وہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا اور میں اس کے لئے آپ کا بے حد شکر گزار ہوں اور وہ وقت تھا جب بھارت کووڈ کی دوسری لہر سے بہت ہی زیادہ متاثر تھا، بڑا بحران تھا، لیکن اس وقت جس طرح سے آپ نے بھارت کی فکر کی ،اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے جو مدد کے لئے ہاتھ بڑھایا اور جن الفاظ کا اظہار کیا ، اس کے لئے میں دوبارہ تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے ایک سچے دوست کی طرح تعاون کا پیغام دیا تھا، اس وقت امریکہ کی حکومت ،کمپنیاں اور بھارتی برادری سبھی مل کر کے بھارت کی مدد کے لئے متحد ہو گئے تھے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی اورامریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان ملاقات

September 24th, 02:14 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے اپنے دورے کے دوران امریکہ کی نائب صدر عزت مآب کملا ہیرس سے 23 ستمبر 2021 کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔

وزیراعظم کاامریکہ کے دورہ پر روانہ ہونے سے قبل بیان

September 22nd, 10:37 am

میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ یو ایس اے کے صد ر عزت مآب جوبائیڈن کی دعوت پر 22 تا 25 ستمبر 2021 امریکہ کا دورہ کروں گا۔

وزیر اعظم نے محترمہ کملا ہیرس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی

January 21st, 09:19 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے محترمہ کملا ہیرس کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے کی مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کے نومنتخب صدر عالی جناب جوسیف آر بائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

November 17th, 11:58 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امریکہ کے نومنتخب صدر عالی مرتبت جناب جوسیف آر بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی نائب صدر منتخب ہونے پرکملا ہیرس کو مبارکباد پیش کی

November 08th, 10:23 am

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ، ’’کملا ہیرس کو دلی مبارکباد! آپ کی کامیابی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے اور یہ آپ کی خواتین کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام بھارتی امریکیوں کے لئے انتہائی فخر کی بات ہے۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ کی حمایت اور قیادت سے، فعال بھارت ۔ امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔