اےایم اے، احمدآباد میں زین گارڈن اور کائزین اکادمی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ کی گئی تقریر کا متن
June 27th, 12:21 pm
زین گارڈن اور کائزین اکادمی کے افتتاح کا یہ موقع بھارت ۔ جاپان تعلقات کی سادگی اور جدیدیت کی علامت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جاپانی زین گارڈن اور کائزین اکادمی کا یہ قیام، بھارت اور جاپان کے درمیان تعلقات کو اور مضبوطی فراہم کرے گا، ہمارے شہریوں کو اور زیادہ قریب لائے گا۔ خاص طور سے، میں ہیوگو پری۔فیکچر کے قائدین کا، میرے قریبی دوست گورنر محترم ایدو توشیجو کو خصوصی طور پر اس وقت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گورنر ایدو 2017 میں بذاتِ خود احمد آباد آئے تھے۔ احمد آباد میں زین گارڈن اور کائزین اکادمی کے قیام میں ان کا اور ہیوگو انٹرنیشنل ایسو سی ایشن کا بیش قیمتی تعاون رہا ہے۔ میں انڈو ۔ جاپان فرینڈشپ ایسو سی ایشن آف گجرات کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارت۔جاپان تعلقات کو توانائی فراہم کرنے کے لئے مسلسل غیر معمولی کام انجام دیے ہیں۔ جاپان انفارمیشن اینڈ اسٹڈی سینٹر بھی اس کی ایک مثال ہے۔وزیر اعظم نے اے ایم اے، احمد آباد میں زین گارڈن اور کیزن اکیڈمی کا افتتاح کیا
June 27th, 12:20 pm
نئی دہلی۔ 27 جون وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اے ایم اے ، احمد آباد میں زین گارڈن اور کیزن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم کل احمدآباد میں اے ایم اے میں زین گارڈن اور کائزن اکادمی کا افتتاح کریں گے
June 26th, 10:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 27 جون 2021 کو صبح 11.30 بجے، احمد آباد میں، اےایم اے میں زین گارڈن اور کائزن اکادمی کا افتتاح کریں گے۔