وزیر اعظم 12 جولائی کو دیوگھر اور پٹنہ کا دورہ کریں گے
July 09th, 09:35 am
نئی دہلی۔ 09 جولائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی 2022 کو دیوگھر اور پٹنہ کا دورہ کریں گے۔دوپہر تقریباً 1:15 بجے، وزیر اعظم دیوگھر میں 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 2:40 بجے ، وہ بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک بابا بید ناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ شام 6 بجے کے قریب، وزیر اعظم پٹنہ میں بہار قانون ساز اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔