کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا متن
April 08th, 09:24 pm
نئی دہلی، 09اپریل 2021: آپ سبھی نے موجودہ صورتحال کی سنجیدگی کا جائزہ لیتے ہوئے کئی اہم پوائنٹ سامنے رکھے ہیں اور کئی ضروری تجاویز بھی دی ہیں اور بہت فطری تھا کہ جہاں شرح اموات زیادہ ہے۔ جہاں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہورہا ہے ، ان ریاستوں کے ساتھ خاص طور سے گفتگو کی گئی ہے ۔ لیکن باقی ریاستوں کے پاس بھی کافی اچھی تجاویز ہوسکتی ہیں، تو میں اپیل کروں گا کہ ایسی کوئی پازیٹو تجاویز جو ضروری ہیں ، آپ کو لگتا ہے وہ مجھ تک پہنچی ہیں تاکہ کوئی حکمت عملی بنانے میں وہ کارگر ہوں ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ کی صورت حال پر مختلف ریاستوں کےو زیراعلی کے ساتھ بات چیت کی
April 08th, 09:23 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کووڈ-19 کی صورتحال کے بارے میں مختلف ریاستوں کے وزراء اعلی کے ساتھ بات چیت کی۔ مرکزی وزیرداخلہ نے اس موقع پر کووڈ کے خلاف لڑائی میں حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کی وضاحت کی ۔ انہوں نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم میں پیش رفت کا جائزہ بھی پیش کیا۔ صحت کے مرکزی وزیرنے ملک میں کووڈ کی صورتحال کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دیا ۔ان ریاستوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جہاں اس وقت کووڈ کے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان ریاستوں میں کووڈ کے معاملوں کی جانچ میں تیزی لائی جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ملک میں ویکسین کی پیداوار اور سپلائی کی تفصیلات کی بھی پوری جانکاری دی۔