ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ہندوستان کو 297 نوادرات واپس کردیئے

September 22nd, 12:11 pm

قریبی دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے، یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز اور وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، حکومت ہند نے صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے کیے گئے وعدے کے تحت جولائی 2024 میں ثقافتی املاک کے معاہدے پر دستخط کیے تھےجس کی عکاسی جون 2023 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ہوتی ہے۔

مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

September 22nd, 12:06 pm

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان

September 22nd, 11:51 am

کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔

کواڈ لیڈروں کے کینسر مون شاٹ پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کا متن

September 22nd, 06:25 am

میں صدر بائیڈن کو اس اہم تقریب کے انعقاد کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سستی، قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، ہم نے انڈو- پیسیفک کے لیے ’’کواڈ ویکسین انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا اور مجھے خوشی ہے کہ کواڈ ( QUAD) میں ہم نے سروائیکل کینسر کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں شرکت کی

September 22nd, 06:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کے موقع پر صدر جوسف آر بائیڈن جونیئر کے ذریعہ منعقدہ کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں منعقدہ کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی

September 22nd, 05:21 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کواڈ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں افتتاحی بیان کا متن

September 22nd, 02:30 am

مجھے اپنی تیسری میعاد کے آغاز پر ہی، آج کواڈ ( QUAD )سربراہی اجلاس میں دوستوں کے ساتھ شرکت کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ کواڈ کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے صدر بائیڈن کے آبائی شہر وِلمنگٹن سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ ایمٹریک جو (Amtrak Joe) کی شکل میں آپ جس طرح سے اس شہر اور ’’ڈیلاویئر‘‘ سے جڑے رہے ہیں، کچھ ویسا ہی رشتہ آپ کا کواڈ سے بھی رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات کی

September 22nd, 02:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈیلاویئر میں کواڈ سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جناب جوزف بائیڈن سے ملاقات کی۔ ایک خصوصی خیرسگالی جذبہ کے تحت صدر بائیڈن نے ولیمنگٹن میں اپنے گھر پر میٹنگ کی میزبانی کی۔

PM Modi arrives in Philadelphia

September 21st, 09:16 pm

Prime Minister Narendra Modi arrived in Philadelphia, USA. He was given a heart warming welcome by the Indian diaspora. The Prime Minister's itinerary includes bilateral meeting with US President Joe Biden as well as Quad Leaders' Summit, which will take place in Wilmington, Delaware.

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

September 21st, 04:15 am

صدر بائیڈن کے ذریعہ اپنے وطن مالوف میں منعقد کی جارہی کواڈ سربراہ ملاقات میں شرکت کرنے اور نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں منعقد ہونے والی ’سمٹ آف دی فیوچر‘ سے خطاب کرنے کی غرض سے آج، میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تین روزہ دورے کا آغاز کر رہا ہوں ۔

PM Modi to visit the United States of America from September 21 to 23

September 19th, 03:07 pm

PM Modi will be visiting the US during 21-23 September 2024. During the visit, the PM will take part in the fourth Quad Leaders’ Summit in Wilmington, Delaware. ⁠On 23 September, the Prime Minister will address the ‘Summit of the Future’ at the United Nations General Assembly in New York.

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے بات کی

August 26th, 10:03 pm

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں گہری وابستگی کی تعریف کی، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

June 17th, 07:44 pm

امریکی قومی سلامتی کے مشیر، جناب جیک سلیوان نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

صدر بائیڈن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

June 05th, 11:07 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کی آج امریکہ کےعزت مآب صدر جناب جوزف آر بائیڈن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم کی امریکہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقات

November 10th, 08:04 pm

امریکہ کے وزیر خارجہ جناب انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری(پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) کے لیے شراکت داری

September 09th, 09:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جو بائیڈن نے 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی-20 سربراہ اجلاس کے موقع پر شراکت داری برائے عالمی بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری (پی جی II) اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی کوریڈور(آئی ایم ای سی) پر ایک خصوصی تقریب کی مشترکہ صدارت کی۔

عالمی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ(پی جی آئی آئی) اور ہند-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے لئے شراکت داری کے پروگرام میں وزیر اعظم کا بیان

September 09th, 09:27 pm

آپ سب کو اس خصوصی تقریب میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجھے اپنے دوست صدر بائیڈن کے ساتھ اس تقریب کی شریک صدارت کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آج ہم سب نے ایک اور اہم تاریخی معاہدہ کو اختتام پذیر ہوتے دیکھا ہے۔

ہندوستان اور امریکہ کا مشترکہ بیان

September 08th, 11:18 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت داری کو ایک بار پھر مستحکم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جون 2023 میں وزیر اعظم مودی کے تاریخی دورۂ واشنگٹن کی اہم کامیابیوں کو عملی جامہ پہنانے پر جاری خاطر خواہ پیش رفت کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے ملاقات کی

September 08th, 09:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن سے ملاقات کی۔ صدر بائیڈن، جو بطور صدر پہلی مرتبہ بھارت کے دورے پر آئے ہیں، 9 سے 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔