کابینہ نے میسرز چناب ویلی پاورپروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ 540 میگاواٹ کوار ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کی تعمیرکو منظوری دی

April 27th, 09:11 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت ، کابینی کمیٹی برائے اقتصادی امور نے آج مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب کے کنارے 540 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) کی صلاحیت کوالے کوار ہائیڈرو ا لیکٹرک پروجیکٹ کے لئے 4526.12 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے ۔ پروجیکٹ پرمیسرس چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرس سی وی پی پی ایل)کے ذریعہ عمل درآمد کیا جائے گا جوکہ این ایچ پی سی اور جےکے ایس پی ڈی سی کے درمیان ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ہے ۔ان دونوں کا سرمایہ جاتی تعاون27 اپریل 2022 کو بالترتیب 51 فیصد اور 49فیصد ہے۔