وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ اور ملکہ کا استقبال کیا
December 05th, 03:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ جگمی کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کی عزت مآب ملکہ جیٹسن پیما وانگچک کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور مارچ 2024 میں اپنے سرکاری دورے کے دوران بھوٹان کی حکومت اور عوام کی طرف سے پیش کی گئی غیر معمولی مہمان نوازی کومحبت سےیاد کیا۔بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی
June 05th, 08:05 pm
بھوٹان کے بادشاہ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگچک نے 18ویں لوک سبھا کے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارک باد دینے کے لیے آج انہیں فون کیا ۔ بادشاہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کے لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے بھوٹان کے عزت مآب بادشاہ سے ملاقات کی
March 22nd, 06:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک سے ملاقات کی۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے اس مخصوص عوامی استقبال کے لیے عزت مآب بادشاہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم بھوٹان پہنچ گئے
March 22nd, 09:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 23 مارچ 2024 تک بھوٹان کے سرکاری دورے کے لیے آج پارو پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مستقل تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے سلسلے میں ہے۔وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ (21سے22 مارچ 2024)
March 22nd, 08:06 am
دورے کے دوران، وزیر اعظم شاہ بھوٹان عزت مآب جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے چوتھے شاہ عزت مآب جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ ؎ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک سے ملاقات کی
April 04th, 06:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔