مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

September 22nd, 12:06 pm

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا

September 22nd, 12:03 pm

آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان

September 22nd, 11:51 am

کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔

وزیراعظم کی جاپانی اسپیکر اور ان کے وفد سے ملاقات

August 01st, 09:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جناب نوکاگا فوکوشیرو اور ان کے وفد کا استقبال کیا جس میں جاپانی پارلیمنٹ کے اراکین اور بڑی جاپانی کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے کاروباری رہنما شامل تھے۔ میٹنگ میں مضبوط ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر زور دیا گیا، جس میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں کو اجاگر کیا گیا،جس میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔

جی 7 كے چوٹی كے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات

June 14th, 11:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اٹلی کے اپولیا میں جی-7 كے سربراہی اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو كیشیدا کے ساتھ باہمی ملاقات کی۔

PM congratulates Japan for soft Moon landing

January 20th, 11:00 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, congratulated Japan Prime Minister Fumio Kishida for JAXA's first soft Moon landing.

نوی ممبئی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 12th, 08:36 pm

آج کا دن ممبئی اور مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑا، بہت تاریخی دن ہے۔ آج بھلے ہی ترقی کا یہ جشن ممبئی میں ہو رہا ہے لیکن پورے ملک کی اس پر نظر ہے۔ آج ملک کو یہ بہت بڑا اٹل سیتو ملا ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے سمندری پلوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھی ہمارے عزم کا ثبوت ہے کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ہم سمندر سے بھی ٹکرا سکتے ہیں اور لہروں کو توڑ بھی سکتے ہیں۔ آج کا پروگرام بھی عزم سے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے نوی ممبئی، مہاراشٹر میں 12700 کروڑ روپئے سے زائد کےبقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

January 12th, 04:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوی ممبئی، مہاراشٹر میں آج 12700 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کو افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے قبل آج، وزیر اعظم نے نوی ممبئی میں 17840 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اٹل بہاری واجپئی سیوری –نہاوا شیوا اٹل سیتو کا افتتاح کیا۔ آج جن ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے ان کا تعلق سڑک اور ریل رابطے، پینے کا پانی، جواہرات اور زیورات اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں سے ہے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے جی-20 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ سے خطاب کیا

July 24th, 07:48 pm

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے اس سا ل مارچ میں گاندھی نگر میں پہلی بار ہونے والی میٹنگ کو یاد کیا اور تب سے غیر معمولی طورپر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہونے والی قدرتی آفات کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے پورے شمالی نصف کرہ میں زبردست گرمی کی لہروں، کینیڈا میں جنگل کی آگ اور اس کے بعد شمالی امریکہ کے مختلف حصوں میں شہروں کو متاثر کرنے والی دھند اور ہندوستان کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر اہم گردابی طوفانوں کی سرگرمیوں کی مثال دی۔پرنسپل سیکریٹری نے 45برسوں میں بدترین سیلاب کا سامنا کررہی دہلی پر بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے) کے چیئرمین اور جاپان کے سابق وزیر اعظم عزت مآب یوشیہائیڈ سوگا سے ملاقات کی

July 06th, 07:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاپان-انڈیا ایسوسی ایشن (جے آئی اے) کے چیئرمین، اور جاپان کے سابق وزیراعظم عزب مآب یوشیہائیڈ سوگا سے ملاقات کی۔ جناب سوگا 100 سے زیادہ ارکان والے ایک وفد کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر ہیں جس میں سرکاری افسران، کیڈان رین (جاپان بزنس فیڈریشن) اور ’’گنیشا نو کائی‘‘ گروپ آف پارلیمنٹیرین کے اراکین شامل ہیں۔

شہڈول، مدھیہ پردیش میں سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 01st, 10:56 pm

پروگرام میں موجود مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ بھائی شیوراج جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب منسکھ مانڈویہ جی، فگن سنگھ کلستے جی ، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل جی ، محترمہ رینوکا سنگھ سروتا جی ، ڈاکٹر بھارتی پوار جی ، جناب بشویشور ٹوڈو جی،رکن پارلیمنٹجناب وی ڈی شرما جی، مدھیہ پردیش حکومت کے وزراء، تمام ایم ایل ایز، ملک بھر سے اس پروگرام میں شرکت کے لئے آئے ہوئے تمام دیگر معززین اور اتنی بڑی تعداد میں ہم سب کو آشیرواد دینے کے لئے آئے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے شہڈول میں نیشنل سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا

July 01st, 03:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شاہ ڈول، مدھیہ پردیش میں نیشنل سیکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز کیا اور استفادہ کنندگان میں سکیل سیل جینیاتی اسٹیٹس کارڈ تقسیم کئے۔ وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں تقریباً 3.57 کروڑ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی بی-پی ایم جے اے وائی) کارڈوں کی تقسیم کا آغاز بھی کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے 16ویں صدی کے وسط میں گونڈوانا کی حکمران ملکہ رانی درگاوتی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

من کی بات کی 102ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن (18.06.2023)

June 18th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار، ایک بار پھر آپ سب کا ’من کی بات‘ میں خیرمقدم ہے۔ عام طور پر ’من کی بات‘ ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتہ پہلے ہو رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں بہت زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے میں آپ سے بات کروں، اور اس سے بہتر کیا ہوگا ؟ لوگوں کا آشیرواد، آپ کی ترغیب ، میری توانائی بھی بڑھتی رہے گی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان میں جاپان کے سفیر جناب ہیروشی سوزوکی کا ہندوستانی پکوانوں کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا

June 11th, 11:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں جاپانی سفیر جناب ہیروشی سوزوکی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہندوستانی پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

دہرہ دون سے دہلی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 25th, 11:30 am

اتراکھنڈ کے گورنر محترم گرمیت سنگھ جی، اتراکھنڈ کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم پشکر سنگھ دھامی، وزیر ریل اشونی ویشنو، حکومت اتراکھنڈ کے وزراء، مختلف ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، میئر، ضلع پریشد کے ممبران، دیگر حضرات، اور اتراکھنڈ کے میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں، اتراکھنڈ کے سبھی لوگوں کو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نے دہرہ دون سے دہلی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو، جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

May 25th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہرہ دون سے دہلی تک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اُن ریل سیکشنوں کو بھی ملک کے نام وقف کیا، جن کی حال ہی میں بجلی کاری کی گئی۔ انہوں نے اترا کھنڈ کو ایسی ریاست قرار دیا، جہاں 100 فیصد ریل ریاستوں کی بجلی کاری کی جاچکی ہے۔

Prime Minister’s visit to the Hiroshima Peace Memorial Museum

May 21st, 07:58 am

Prime Minister Shri Narendra Modi joined other leaders at G-7 Summit in Hiroshima to visit the Peace Memorial Museum. Prime Minister signed the visitor’s book in the Museum. The leaders also paid floral tributes at the Cenotaph for the victims of the Atomic Bomb.

کواڈ لیڈران کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی بیان کا متن

May 20th, 05:16 pm

آج دوستوں کے درمیان، اس کواڈ سربراہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مجھے خوشی حاصل ہو رہی ہے۔ کواڈ گروپ ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل خطہ عالمی تجارت، اختراع اور ترقی کا انجن ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہند-بحرالکاہل کی حفاظت اور کامیابی صرف اس خطہ کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ تخلیقی ایجنڈہ کے ساتھ، مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر، ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

کواڈ لیڈران کی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت

May 20th, 05:15 pm

قائدین نے ہند-بحرالکاہل میں پیش رفت کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی جس نے ان کی مشترکہ جمہوری اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی تصدیق کی۔ ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے وژن کی رہنمائی میں، انھوں نے خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ’کواڈ لیڈران کا وژن اسٹیٹمنٹ – ہند-بحرالکاہل کے لیے پائیدار شراکت دار‘ جاری کیا،جو ان کے اصولی نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے۔

جی -7سربراہی اجلاس کے ورکنگ سیشن 6 میں وزیر اعظم کا افتتاحی بیان

May 20th, 04:53 pm

سب سے پہلے، میں جاپان کے وزیر اعظم، عزت ماآب کشیدا کو جی-7 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عالمی غذائی تحفظ کے موضوع پر اس فورم کے لیے میرے پاس کچھ تجاویز ہیں: