نتائج کی فہرست: جمائیکا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر اینڈریو ہولنس کا بھارت کا سرکاری دورہ (30 ستمبر تا 3 اکتوبر 2024)

October 01st, 12:30 pm

حکومت جمہوریۂ ہند نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے توسط سے اور جمائیکا کی حکومت نے جمائیکا کے وزیر اعظم کے دفتر کے توس سے کامیاب ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے اشتراک کے میدان میں تعاون پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد مالی شمولیت اور سماجی اور اقتصادی تبدیلی کو فروغ دینا ہے

جمائیکا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا انگریزی ترجمہ

October 01st, 12:00 pm

مجھے وزیر اعظم ہولنیس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم ہولنیس کا ہندوستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس لیے ہم اس دورے کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ وزیر اعظم ہولنیس طویل عرصے سے ہندوستان کے دوست رہے ہیں۔ مجھے کئی بار ان سے ملنے کا موقع ملا۔ اور ہر بار، میں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے خیالات میں ان کے عزم کو محسوس کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس دورے سے ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی ​​توانائی آئے گی اور ساتھ ہی پورے کیریبین خطے کے ساتھ ہماری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

جمائکا کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد پیش کی۔

July 04th, 08:14 pm

جمائکا کے وزیر اعظم عزت مآب اینڈریو مچیل ہولنیس او این، ایم پی، نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے فون پر بات چیت کے دوران انہیں ان کی پارٹی کی تاریخی انتخابی جیت کی مبارکباد پیش کی۔