پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

August 22nd, 03:00 pm

وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔

وارسا، پولینڈ میں ہندوستانی برادری کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 21st, 11:45 pm

یہ نظارہ واقعی حیرت انگیز ہے اور آپ کایہ جوش و خروش بھی حیرت انگیز ہے۔ جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے آپ تھکتے ہی نہیں ۔ آپ سب پولینڈ کے مختلف حصوں سے آئے ہیں، ہر ایک کی زبانیں، بولیاں، کھانے کی عادات مختلف ہیں۔ لیکن ہر کوئی ہندوستانیت کے احساس سے جڑا ہوا ہے۔ آپ نے میرا یہاں اتنا شاندار استقبال کیا، میں اس استقبال کے لیے آپ سب کا، پولینڈ کے لوگوں کا بہت مشکور ہوں۔

وزیر اعظم نےپولینڈ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

August 21st, 11:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں ہندوستانی برادری کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں ان سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے پولینڈ کے شہر وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

August 21st, 10:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نوا ں نگر میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل جام صاحب دگ وجے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے انسانی تعاون کو اجاگر کرتا ہے ،جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پولینڈ کے بچوں کو پناہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایاتھا۔ جناب مودی نے پولینڈ کے وارسا میں جام صاحب آف نواں نگر میموریل پر پھول پیش کرنے کی جھلکیاں بھی شیئر کی ہے۔