وزیراعظم نے سن 1919میں، آج ہی کے دن جلیانوالہ باغ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا
April 13th, 10:41 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ، سن 1919 میں، ا ٓج ہی کے دن جلیانوالہ باغ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔جناب مودی نے ،تجدید شدہ جلیانوالہ باغ سمارک کے کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر، گزشتہ برس کی اپنی تقریر بھی شراکت کی۔وکٹوریہ میموریل ہال، کولکتہ میں بپلوبی بھارت گیلری کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 23rd, 06:05 pm
مغربی بنگال کے گورنر، جناب جگدیپ دھنکھڑ جی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر، جناب کشن ریڈی، وکٹوریہ میموریل ہال سے وابستہ تمام معززین، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، آرٹ اور ثقافت کی دنیا کے ماہرین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے شہید دیوس پر کولکتہ کے وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلوبی بھارت گیلری کا افتتاح کیا
March 23rd, 06:00 pm
شہید دیوس کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکٹوریہ میموریل ہال میں بپلوبی بھارت گیلری کا افتتاح کیا۔ مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھر اور مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اس موقع پر موجود تھے۔جلیانوالہ باغ میموریل کے تجدید شدہ احاطہ کو قوم کےنام وقف کرنے کے بعد وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 28th, 08:48 pm
پنجاب کی بہادر سرزمین ، جلیانوالہ باغ کی پاک سرزمین کو میرا بہت بہت سلام! مادر ہند کے ان سپوتوں کو بھی سلام ، جن کے اندر آزادی کے شعلے کو بجھانے کے لیے غیر انسانیت کی تمام حدیں عبور کی گئیں۔ وہ معصوم بچے، بچیاں ، وہ بہنیں ، وہ بھائی ، جن کے خواب آج بھی جلیانوالہ باغ کی دیواروں میں کندہ گولیوں کے نشانات میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ شہیدی کنواں ، جہاں بیشمار ماؤں اور بہنوں کی ممتا چھین لی گئی ، ان کی زندگی چھین لی گئی۔ ان کے خواب پامال کر دیے گئے ۔ ان تمام کو آج ہم یاد کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کےنام وقف کیا
August 28th, 08:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تقریب کے دوران یادگار پر ’میوزیم گیلریز‘ کا افتتاح بھی کیا۔ اس کمپلیکس کی تجدیدکاری کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے شمار ترقیاتی اقدامات کو پروگرام کے دوران نمایاں کیا گیا۔از سر نو تعمیر شدہ جلیاں والا باغ اسمارک کی جھلکیاں
August 27th, 07:38 am
وزیر اعظم نریندر مودی 28 اگست، بروز سنیچر، جلیاں والا باغ اسمارک کے ازسر نو تعمیر کیے گئے کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اسمارک پر تیار کی گئیں میوزیم گیلریوں کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں کامپلیکس کی تجدید کاری کے لئے حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات اور متعدد ترقیاتی پہل قدمیوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔وزیر عظم 28 اگست کو ، جلیاں والا باغ اسمارک کے از سر نوتعمیر شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے
August 26th, 06:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اگست 2021 کو شام 6:25 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، جلیاں والا باغ اسمارک کے از سر نو تعمیر شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اسمارک پر تیار کی گئیں موزیم گیلریوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریب کے دوران کامپلیکس کی تجدیدکاری کے لئے حکومت کے ذریعہ کیے گئے متعدد ترقیاتی اقدامات کو بھی پیش کیا جائے گا۔