جل جیون مشن کے بارے میں گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیو ں سے بات چیت کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
October 02nd, 02:57 pm
مرکزی کابینی میں میرے معاون جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل جی، جناب بشیشور ٹوڈو جی، ریاست کے وزیر اعلیٰ، ریاستوں کے وزراء، ملک بھر کی پنچایتوں سے جڑے ممبر، پانی سمیتیوں سے جڑے ممبر اور ملک کے کونے کونے میں ورچوئل طور پر اس پروگرام کے ساتھ جڑے ہوئے کڑوروں میرے بھائیوں اور بہنوں۔وزیر اعظم مودی نے جل جیون مشن پر گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ساتھ بات چیت کی۔
October 02nd, 01:13 pm
نئی دہلی،2 اکتوبر2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل جیون مشن پر گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں نیز گرام جل اور سوچھتاسمیتیوں (وی ڈبلیو ایس سی) کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ انھوں نے شراکتداروں کے مابین آگاہی کو بہتر بنانے کے لیے جل جیون مشن ایپ کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد مشن کے تحت اسکیموں کی وسیع تر شفافیت اور احتساب کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے راشٹریہ جل جیون کوش کا بھی آغاز کیا، جس میں کوئی بھی فرد، ادارہ، کارپوریشن یا فلنتھروپسٹ، چاہے وہ ہندوستان میں ہوں یا بیرون ملک، وہ ہر ایک دیہی گھرانے، اسکول، آگن واڑی سینٹر، آشرم شالہ اور دیگر سرکاری اداروں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیےحصہ رسدی کرسکتا ہے۔ گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ مرکزی وزراء جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، جناب بشویسور تودو، ریاستوں کے وزرائے اعلی اور وزیر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم 02 اکتوبر کو جل جیون مشن کے تعلق سے گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے
October 01st, 12:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 02 اکتوبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جل جیون مشن کے تعلق سے گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں/ گاؤں میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی سے متعلق کمیٹیوں (وی ڈبلیو ایس سی) کے ساتھ بات چیت کریں گے۔