جے پور میں کھیل مہا کمبھ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 05th, 05:13 pm
سب سے پہلے تو اس مقابلے میں شرکت کرنے والے ہر کھلاڑی، کوچ اور ان کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے جے پور مہا کھیل میں تمغے حاصل کیے ہیں۔ آپ سب جے پور کے کھیل کے میدان میں صرف کھیلنے کے لیے نہیں اترے تھے۔ آپ یہاں جیتنے کے لیے بھی اترے تھے، اور آپ یہاں سیکھنے کے لیے بھی اترے تھے۔ اور، جہاں سیکھنا ہوتا ہے، فتح خود بخود یقینی ہو جاتی ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی میدان سے خالی ہاتھ نہیں لوٹتا۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جےپورمہا کھیل سے خطاب کیا۔
February 05th, 12:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جے پور مہا کھیل سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کبڈی میچ بھی دیکھا۔ جے پور دیہات سے لوک سبھا کے رکن جناب وردھن سنگھ راٹھور 2017 سے جے پور مہا کھیل کا اہتمام کر رہے ہیں۔