بہار کےجموئی میں جنجاتیہ گورو دیوس کے پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 15th, 11:20 am

بہار کے گورنر جناب راجیندرالنکر جی، بہار کے مقبول عام وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، مرکزی کابینہکے میرے رفقاء جوئل اوراوں جی، جیتن رام مانجھی جی، گری راج سنگھ جی، چراغ پاسوان جی، درگا داس اوئیکے جی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمارے درمیان برسا منڈا جی کے خاندان کے افراد ہمارے درمیاں موجود ہیں،ویسےآج ان کےیہاں بڑی پوجا ہوتی ہے۔ خاندان کے باقی سبھی لوگ پوجا میں مصروف ہیں،اس کے باوجود بدھرام منڈا جی ہمارے درمیان آئے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ سدھو کانہو جی کی اولاد منڈل مرمو جی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اور یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ آج اگر میںیہ کہوں کہ ہماری بھارتیہ جنتا پارٹیپریوار میں آج اگر کوئی سینئر لیڈر ہے تو وہ ہمارے کریا منڈا جی ہیں۔ کبھی لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکررہے۔ انہیں پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے اور آج بھی وہ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اور جیسا کہ ہمارے جوئل اوراوں جی نے کہا کہ وہ میرے لیے باپ کیمانند ہیں۔ ایسے ہی سینئر کریا منڈا جی آج خاص طور پر جھارکھنڈ سے یہاں آئے ہیں۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ، میرے دوست بھائی وجے کمار سنہا جی، بھائی سمراٹ چودھری جی، بہار سرکار کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے، ملک کے کونے کونے سے آئے ہوئے تمام معززین اور جموئی کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کا آغاز کیا

November 15th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر بھگوان برسا منڈا کی 150ویں برسی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے جموئی، بہار میں آج تقریباً 6,640 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔

Congress does not have development roadmap for Madhya Pradesh: PM Modi

November 09th, 11:26 am

The political landscape in Madhya Pradesh is buzzing as Prime Minister Narendra Modi takes centre-stage ahead of the assembly election. Today, the PM addressed a huge public gathering in Satna. PM Modi said, “Your one vote has done such wonders that the courage of the country’s enemies has shattered. Your one vote is going to form the BJP government here again. Your one vote will strengthen Modi in Delhi.”

PM Modi addresses public meetings in Madhya Pradesh’s Satna, Chhatarpur & Neemuch

November 09th, 11:00 am

The political landscape in Madhya Pradesh is buzzing as Prime Minister Narendra Modi takes centre-stage with his numerous campaign rallies ahead of the assembly election. Today, the PM addressed huge public gatherings in Satna, Chhatarpur & Neemuch. PM Modi said, “Your one vote has done such wonders that the courage of the country’s enemies has shattered. Your one vote is going to form the BJP government here again. Your one vote will strengthen Modi in Delhi.”

Congress Party only believes in Nepotism, Political Favoritism,.Family Rule: PM Modi in Madhya Pradesh

November 05th, 12:00 pm

Ahead of the Assembly Election in the state of Madhya Pradesh, PM Modi addressed a public rally in Seoni, Madhya Pradesh. PM Modi said, “BJP Government in MP symbolizes continuity in good governance & development”.

PM Modi addresses a public rally in Seoni & Khandwa, Madhya Pradesh

November 05th, 11:12 am

Ahead of the Assembly Election in the state of Madhya Pradesh, PM Modi addressed two public meetings in Seoni and Khandwa. PM Modi said, “BJP Government in MP symbolizes continuity in good governance & development”.

جبل پور، مدھیہ پردیش میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 03:31 pm

ماں نرمدا کی اس مقدس سرزمین کو عقیدت کے ساتھ سجدہ کرتے ہوئے، آج میں جبل پور کا ایک نیا چہرہ دیکھ رہا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ جبل پور میں جوش ہے، مہا کوشل میں خوشحالی ہے، جوش اور ولولہ ہے۔ یہ جوش، یہ جذبہ ،یہ ظاہر کرتا ہے کہ مہا کوشل کے ذہن میں کیا ہے۔ اس جوش و جذبے کے درمیان آج پورا ملک بہادر رانی درگاوتی جی کی 500 ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ رانی درگاوتی گورو یاترا کے اختتامی موقع پر، میں نے ان کےیوم پیدائش کو قومی سطح پر منانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج ہم سب یہاں اسی مقصد کے لیے جمع ہوئے ہیں، ایک مقدس کام کو انجام دینے کے لیے، اپنے اسلاف کا قرض چکانے کے لیے۔ ابھی کچھ دیر پہلے یہاں رانی درگاوتی جی کی عظیم الشان یادگار کا بھومی پوجن ہوا تھا، اور میں صرف یہ سوچ رہا تھا کہ یہ کیسے بنے گا، شیوراج جی مجھے اس کا مکمل نقشہ تفصیل سے دکھا رہے تھے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اس کے بننے کے بعد ہندوستان کی ہر ماں اور ہر نوجوان کو اس دھرتی پر آنے کی خواہش جاگے گی۔ایک طرح سے یہ زیارت گاہ بن جائے گا۔ رانی درگاوتی کی زندگی ہمیں سب کی بھلائی کا سبق سکھاتی ہے، ہمیں اپنی جائے پیدائش کے لیے کچھ کرنے کی ہمت دیتی ہے۔ میں رانی درگاوتی کے یوم پیدائش پر پورے قبائلی سماج، مدھیہ پردیش اور 140 کروڑ ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اگر دنیا کے کسی بھی ملک میں رانی درگاوتی جیسا کوئی ہیرو یا ہیروئن ہوتا تو وہ ملک پوری دنیا میں اس پر فخر کر رہا ہوتا۔ آزادی کے بعد ہمارے ملک میں بھی ایسا ہونا چاہیے تھا لیکن ہمارے عظیم آدمیوں کو بھلا دیا گیا۔ یہ شاندار، تپسیا، قربانی اور تپسیا کے مجسمے، ایسے عظیم مرد، ایسے بہادر مرد اور عورتیں، بھلا دی گئیں۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا

October 05th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ کی سڑک، ریل، گیس پائپ لائن، مکانات اور پینے کے صاف پانی جیسے شعبوں میں قومی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ جناب مودی نے رانی درگاوتی کی 500ویں پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں جبل پور میں ’ویرانگنہ رانی درگاوتی اسمارک اور ادیان‘ کا ’بھومی پوجن‘ کیا۔ ان پروجیکٹوں میں اندور میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے 1000 سے زیادہ مکانات کا افتتاح، مانڈلا، جبل پور اور ڈنڈوری اضلاع میں جل جیون مشن کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور ضلع سیونی میں جل جیون مشن پروجیکٹ کا وقف شامل ہے۔ مدھیہ پردیش میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے 1850 کروڑ روپے سے زیادہ کے وجے پور-اورائیاں-پھول پور پائپ لائن پروجیکٹ کے ریل پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کیا اور جبل پور میں بوٹلنگ کے نئے پلانٹ کو وقف کرنے کے ساتھ انھوں نے ممبئی ناگپور جھارسوگوڈا پائپ لائن کے ناگپور جبل پور سیکشن (317 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا

June 27th, 10:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رانی کمپلاپتی ریلوے اسٹیشن سے پانچ وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں، بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔

وزیر اعظم نے جبل پور میں قدیم باولی کے احیاء کی ستائش کی

June 02nd, 08:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جبل پور میں آبی تحفظ کے لیے مقامی کوششوں کی تعریف کی اور جبل پور میں قدیم باولی کے احیاء کے لیے شہریوں کو ستائش سے نوازا۔

وزیر اعظم نے جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کی کوششوں کی ستائش کی

April 24th, 10:52 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبل پور کے قدیم سنگرام ساگر کے احیاء کے لئے لوگوں کا شرمدان انتہائی قابل ستائش ہے۔ جناب مودی جبل پور کے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ کے ٹوئیٹ تھریڈ کا جواب دے رہے تھے ، جس میں رکن پارلیمنٹ جناب سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ انہوں نے سنگرام ساگر کے اردگرد کی خوبصورتی کے لئے عوامی نمائندوں، جبل پور کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے ساتھ سنگرام ساگر کا معائنہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے جبل پور، مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

August 01st, 08:36 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔