دیگر خدمات فراہم کرنے والوں (او ایس پی) کے لئے رہنما اصولوں کو مزید سہل کر دیا گی

دیگر خدمات فراہم کرنے والوں (او ایس پی) کے لئے رہنما اصولوں کو مزید سہل کر دیا گی

June 23rd, 04:51 pm

نئی دہلی 23 جون 2021: الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے علاوہ مواصلات اور قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے آج ایک پریس ملاقات میں اعلان کیا کہ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے دیگر خدمات فراہم کرنے والے (او ایس پی) اداروں کے لئے رہنما اصولوں کو مزید سہل بنا دیا ہے۔ یہ ادارے بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) والی تنظیمیں ہیں جو ہندوستان اور بیرون ملک آواز پر مبنی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ آج جاری کردہ رہنما خطوط کے ذریعہ قبل ازیں نومبر 2020 میں اعلان اور نافذ کردہ بڑے اقدامات کے علاوہ او ایس پی اداروں کو دی جانے والی خصوصی رعایات کو مزید سہل کر دیا گیا ہے۔