شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 01st, 04:31 pm

ہرے کرشن! آج کے اس مقدس موقع پر ہمارے ساتھ جڑ رہے ملک کے وزیر ثقافت جناب کشن ریڈی، اسکان بیورو کے صدر جناب گوپال کرشن گوسوامی جی، اور دنیا کے الگ الگ ملکوں سے ہمارے ساتھ جڑے ہوئے سبھی ساتھی، کرشن کے عقیدت مندو!

وزیر اعظم نے شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا

September 01st, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریل بھکتی ویدانت سواجی پربھو پاد جی کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی دیگر لوگوں کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

بھارت کے نوجوان بڑے پیمانے پر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

August 29th, 11:30 am

جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو یہ فطری بات ہے کہ پوری نوجوان نسل ہمارے سامنے نظر آتی ہے اور جب ہم نوجوان نسل کو قریب سے دیکھتے ہیں تو کتنی بڑی تبدیلی نظر آتی ہے۔ نوجوانوں کا ذہن بدل گیا ہےاور آج کا نوجوان ذہن ، پرانے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے ، ہٹ کر کرنا چاہتا ہے۔ آج کا نوجوان بنے بنائے راستوں پر نہیں چلنا چاہتا ، وہ نئے راستے بنانا چاہتا ہے۔ کسی نامعلوم مقام پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی ، ہدف بھی نئے ، راستے بھی نئے اور خواہش بھی نئی ۔ ارے ، ایک بار جب دل میں ٹھان لیتا ہے نا نو جوان ، جی جان سے لگ جاتا ہے ۔ دن رات محنت کر رہا ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں ، ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی بھارت نے اپنے اسپیس کے شعبے کو کھولا اور دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان نسل نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلباء ، نجی شعبے میں کام کرنے والے نوجوان بڑھ چڑھ کو آگے آئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے سیٹلائٹس ہوں گے ، جن میں ہمارے نو جوانوں ، ہمارے طلباء نے ، ہمارے کالج نے ، ہماری یونیورسٹی نے ، لیب میں کام کرنے والے طلباء نے کام کیا ہوگا۔

ساتھیو، ملک کے عام آدمی نے اس تبدیلی کو محسوس کیا ہے۔ میں نے ملک میں امید کا ایک حیرت انگیز بہاؤ بھی دیکھا ہے۔ بہت سارے چیلنجزآئے۔ بہت سارے بحران بھی آئے۔کورونا کے باعث دنیا میں سپلائی چین کے سلسلے میں بہت سی رکاوٹیں بھی درپیش ہوئیں، لیکن ، ہم نے ہر بحران سے نیا سبق لیا۔ ملک میں ایک نئی صلاحیت نے بھی جنم لیا۔ اگر آپ الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں تو اس صلاحیت کا نام 'خود انحصاری' ہے۔

December 27th, 11:30 am

دوستو ، ہمیں اس جذبے کو برقرار رکھنا ہے ، زندہ رکھنا ہے اور اسے فروغ دیتے رہنا ہے ۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے اور ہم وطنوں سے ایک بار پھر گذارش کروں گا ۔ آپ بھی ایک فہرست تیار کریں ۔دن بھر ہم جن چیزوں کا استعمال کرتے ہیں، ان تمام چیزوں کے بارے میں سوچیں اور دیکھیں کہ غیر دانستہ طور پر بیرون ملک بنی کون سی چیزیں ہماری زندگی میں داخل ہوگئی ہیں۔ایک طرح سے ، ہمیں قیدی بنا لیا ہے۔ان کے ہندوستان میں بنائے گئے متبادل کا پتہ لگائیں ، اور یہ بھی طے کریں کہ آئندہ سے ہندوستان کے محنت کش لوگوں ، ان کے پسینے سے تیار کردہ مصنوعات کا ہم استعمال کریں ۔ آپ ہر سال نئے سال کی قراردادیں لیتے ہیں ، اس بارایک قرار دار اپنے ملک کی خاطر بھی ضرور لینا چاہیے ۔

دنیا کی سب سے بڑی بھگوت گیتا کی نقاب کشائی کی تقریب سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

February 26th, 05:11 pm

PM Narendra Modi today unveiled the world’s largest Bhagavad Gita. Addressing the gathering, the PM termed the Bhagavad Gita to be a world heritage which has been enlightening generations across the world since thousands of years. “Gita teaches us harmony and brotherhood”, the PM added.

وزیر اعظم نے اسکون ، نئی دلّی میں گیتا آرادھنا مہوتسو میں شرکت کی

February 26th, 05:03 pm

PM Narendra Modi today unveiled the world’s largest Bhagavad Gita. Addressing the gathering, the PM termed the Bhagavad Gita to be a world heritage which has been enlightening generations across the world since thousands of years. “Gita teaches us harmony and brotherhood”, the PM added.