وزیر اعظم 11 دسمبر کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن-2024

December 09th, 07:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2024 کو تقریباً 4:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن- 2024 کے گرینڈ فائنل میں نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ خیال رہے گرینڈ فائنل میں 1300 سے زائد طلباء کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔

مدھیہ پردیش میں سوامتویوجنا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 06th, 12:31 pm

اس پروگرام میں موجود مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب نریندر سنگھ تومر جی، ویریندر جی، دھرمیندر پردھان جی، جیوترادتیہ سندھیا جی، پرلہاد سنگھ پٹیل جی، فگن سنگھ کلستے جی، کپل موریشور پاٹل جی، ایل۔ موروگن جی، مدھیہ پردیش کے وزیر جناب اعلی شیوراج سنگھ چوہان جی، ایم پی حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ ارکان اسمبلی، دیگر معززین اور ہدرہ سمیت ایم پی کے الگ الگ علاقوں کے ہزاروں کی تعداد میں گاؤوں سے جڑے بھائیوں اور بہنوں،

وزیراعظم نےمدھیہ پردیش میں سوامتوااسکیم کےمستفیدین کےساتھ بات چیت کی

October 06th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش میں سوامتوا اسکیم کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اسکیم کے تحت 1,71,000 مستحقین میں ای-پراپرٹی کارڈز بھی تقسیم کیے۔ مرکزی وزراء، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ، اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی،مستفیدین، گاؤں،ضلع اور ریاستی عہدیداران بھی تقریب کے دوران موجود تھے۔

شکشک پرو کے افتتاحی کنکلیو سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 07th, 10:31 am

شکشک پرو کے اس اہم پروگرام میں ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں کابینہ کے میرے ساتھی جناب دھرمیندر پردھان جی، محترمہ ان پورنا دیوی جی، ڈاکٹر سبھاس سرکار جی،ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ جی، ملک کے الگ الگ ریاستوں کے عزت مآب وزرائے تعلیم ، قومی تعلیمی پالیسی کا خاکہ تیار کرنے والی کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کستوری رنگن جی ، ان کی ٹیم کے سبھی معزز ارکان ، پورے ملک سے ہمارے ساتھ موجود سبھی دانشور ، اساتذہ اور پیارے طلباء

وزیراعظم نے شکشک پرو کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

September 07th, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشک پروکے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اشاروں کی بھارتی زبان کی لغت(سماعت سے محروم افراد کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق آڈیو اور متن پر مبنی اشاروں کی زبان کا ویڈیو)، ٹاکنگ بکس(بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو بک)سی بی ایس ای کا اسکول کے معیار کی یقین دہانی اور تجزیے کا فریم ورک، نپن بھارت اور ودیانجلی پورٹل کے لیے ٹیچروں کا تربیتی پروگرام نشٹھا(تعلیمی رضاکاروں / عطیہ دینے والوں / اسکول کی ترقی کے لیے سی ایس آر تعاون کرنے والوں کی سہولت کے لیے )کا بھی آغاز کیا۔

پندرہ اگست 2021کو75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کی نمایاں جھلکیاں

August 15th, 03:02 pm

۔ آزادی کا امرت مہوتسو، 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کو اور دنیا بھر میں بھارت سے محبت کرنے والے جمہوریت سے محبت کرنے والے سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔

پندرہ اگست 2021 کو، 75ویں یوم آزادی کے موقع پر، لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

August 15th, 07:38 am

میرے پیارے ہم وطنو! آزادی کا امرت مہوتسو! 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آپ سبھی کو اور دنیا بھر میں بھارت سے محبت کرنے والے، جمہوریت سے محبت کرنے والے سبھی کو بہت بہت نیک خواہشات۔

بھارت نے 75واں یوم آزادی منایا

August 15th, 07:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے قوم سے خطاب کیا۔ تقریر کے دوران، وزیر اعظم مودی نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے مشہور نعرے ’’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس‘‘ میں ’’سب کا پریاس‘‘ کو بھی شامل کیا۔

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) کی سالانہ میٹنگ 2021 سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

August 11th, 06:52 pm

بھارت کی ترقی کو رفتار دینے، صنعت کی سبھی قدآور شخصیات کو، سی آئی آئی کے سبھی اراکین کو نمسکار! مرکزی کابینہ کے میرے سینئر معزز معاونین، سی آئی آئی کے صدر جناب ٹی وی نریندرن جی، صنعت کے سبھی لیڈرس، اس پروگرام میں موجود متعدد ملکوں کے معزز سفارت کار، مختلف ملکوں میں تعینات بھارت کے معزز سفراء، خواتین و حضرات!

وزیراعظم کا ہندستانی صنعتوں کی تنظیم (سی آئی آئی) کے سالانہ اجلاس 2021 سے خطاب

August 11th, 04:30 pm

وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی آئی کا یہ اجلاس 75 ویںیوم آزادی کے موقع پر آزادی کے امرت مہوتسوو کے درمیان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قراردادوں اور ہندوستانی صنعت کے نئے اہداف کے لیےیہ بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصار ہندستان کی مہم کی کامیابی کی بڑی ذمہ داری ہندستانی صنعتوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی وبائی کے دوران صنعت کی بھالی کی تعریف کی۔

مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کے مستفدین کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن

August 07th, 10:55 am

مدھیہ پردیش کے گورنر اور میرے بہت پرانے شناسا جناب منگو بھائی پٹیل ، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قبائل کی بہبود میں ، درج فہرست ذات سماج کی ترقی کےلئے انہوں نے اپنی پوری زندگی کھپا دی۔ایسے مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی! وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ، ریاستی حکومت کے تمام دیگر وزراء، ممبران پارلیمنٹ ، ساتھ ہی ممبران اسمبلی اور مدھیہ پردیش کے الگ الگ حصوں سے جڑے تمام بہنوں اور بھائیوں!

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا(پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

August 07th, 10:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج مدھیہ پردیش میں پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ ریاستی سرکار کے ذریعے اسکیم کے بارے میں مزید ا ٓگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک بڑی مہم جاری ہے تاکہ کوئی بھی اہل شخص چھوٹ نہ جائے۔ ریاست 7 اگست 2021 کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی ) کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔مدھیہ پردیش میں اس اسکیم سے تقریباً پانچ کروڑ مستفیدین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ای-روپی ڈجیٹل ادائیگی حل کے اجرا کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

August 02nd, 04:52 pm

اس اہم پروگرام میں ملک کے تمام گورنر، لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی، ریزرو بینک کے گورنر، ریاستوں کے چیف سکریٹری، مختلف انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے وابستہ ساتھی، اسٹارٹ اپ، فن ٹیک کی دنیا سے جڑے میرے نوجوان دوست بینکوں کے سینیئر افسران اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں،

وزیراعظم نے ڈجیٹل ادائیگی کے طریق کارای-روپی کا آغاز کیا

August 02nd, 04:49 pm

نئی دہلی30؍اگست-2021 :وزیراعظم نریند ر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک شخصی اور مقصد کے لئے وقف ڈجیٹل ادائیگی کے طریق کار ای –روپی کا آغاز کیا۔ای-روپی ڈجیٹل ادائیگی کے لئے نقد رقم کے استعمال کے بغیراور کسی کے بھی رابطے میں آئےبغیر استعمال کیا جانے والا ایک ذریعہ ہے۔

ویواٹیک کے پانچویں ایڈیشن میں وزیر اعظم کے کلیدی خطاب کا متن

June 16th, 04:00 pm

یہ پلیٹ فارم فرانس تکنیکی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندوستان اور فرانس مختلف موضوعات پر مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ ان میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے ابھرتے ہوئے شعبے ہیں۔ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ اس طرح کے تعاون میں مزید اضافہ ہوتا رہے۔ یہ نہ صرف ہماری اقوام بلکہ وسیع پیمانے پر دنیا بھر کی بھی مدد کرے گا۔

وزیراعظم نے ویوا ٹیک کے 5 ویں ایڈیشن میں کلیدی خطبہ دیا

June 16th, 03:46 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ آج ویوا ٹیک کے پانچویں ایڈیشن میں کلیدی خطبہ دیا۔ وزیراعظم کو ویوا ٹیک 2021، میں کلیدی خطبہ دینے کے لئے مہمان ذی وقار کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جو کہ یوروپ میں سب سے بڑے ڈیجیٹل اور اسٹارٹ اپ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ 2016 سے ہر سال پیرس میں منعقد ہوتا ہے۔

ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) اور وائس چانسلروں کے قومی سمینار سے وزیراعظم کے خطاب کا متن

April 14th, 10:25 am

پروگرام میں میرے ساتھ موجودگجرات کے گورنر آچاریہ جناب دیوورت جی، ملک کے وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک جی، گجرات کے وزیر اعلی جناب وجے روپانی جی، گجرات کے وزیر تعلیم جناب بھوپندر سنگھ جی، یو جی سی کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ جی،بابا صاحب امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرامی اپادھیائے جی، ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) کے صدرپروفیسر تیج پرتاپ جی،یہاں موجود سبھی معززین اور ساتھیو!

وزیر اعظم نے ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی 95ویں سالانہ میٹنگ اور وائس چانسلروں کے قومی سمینار سے خطاب کیا

April 14th, 10:24 am

نئی دہلی، 14 /اپریل 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کی 95ویں سالانہ میٹنگ اور وائس چانسلروں کے قومی سمینار سے خطاب کیا۔ انھوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق چار کتابوں کا اجرا بھی کیا، جن کی تصنیف جناب کشور مکوانا نے کی ہے۔ گجرات کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم اور مرکزی وزیر تعلیم اس موقع پر موجود لوگوں میں شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اوپن یونیورسٹی، احمدآباد نے کی۔

شری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں یومِ پیدائش ( پرکاش پورب ) کی یاد گار کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 08th, 01:31 pm

کمیٹی کے سبھی معزز ارکان اور ساتھیو ، ٍگرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرب کا یہ موقع ایک بہت بڑی خوش قسمتی بھی ہے اور ایک قومی فرض بھی ہے ۔ اس میں ہم اپنا کچھ تعاون دے سکیں ، یہ گرو کِرپا ہم سب پر ہوئی ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم سب ملک کے سبھی شہریوں کو ساتھ لے کر اپنی اِن کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے شری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں سالگرہ (پرکاش پرو) منانے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

April 08th, 01:30 pm

نئی دہلی، 8 ؍اپریل 2021 : وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج شری گرو تیغ بہادر جی کی 400 ویں سالگرہ (یوم پیدائش) (پرکاش پرو) منانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔