کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ
December 21st, 06:34 pm
میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
December 21st, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
October 27th, 11:30 am
ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔Congress' royal family is the most corrupt family in the country: PM Modi in Katra
September 19th, 12:06 pm
PM Modi addressed large gatherings in Katra, emphasizing Jammu and Kashmir's rapid development, increased voter turnout, and improved security. He criticized past leadership for neglecting the region, praised youth for rising against dynastic politics, and highlighted infrastructure projects, education, and tourism growth. PM Modi reiterated BJP's commitment to Jammu and Kashmir’s progress and statehood restoration.Since Article 370 was revoked, terror and separatism have been steadily weakening: PM Modi in Srinagar
September 19th, 12:05 pm
PM Modi addressed large gatherings in Srinagar, emphasizing Jammu and Kashmir's rapid development, increased voter turnout, and improved security. He criticized past leadership for neglecting the region, praised youth for rising against dynastic politics, and highlighted infrastructure projects, education, and tourism growth. PM Modi reiterated BJP's commitment to Jammu and Kashmir’s progress and statehood restoration.PM Modi addresses public meetings in Srinagar & Katra, Jammu & Kashmir
September 19th, 12:00 pm
PM Modi addressed large gatherings in Srinagar and Katra, emphasizing Jammu and Kashmir's rapid development, increased voter turnout, and improved security. He criticized past leadership for neglecting the region, praised youth for rising against dynastic politics, and highlighted infrastructure projects, education, and tourism growth. PM Modi reiterated BJP's commitment to Jammu and Kashmir’s progress and statehood restoration.روس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 09th, 11:35 am
آپ کی یہ محبت ، آپ کا یہ پیار، آپ نے یہاں آنے کے لیے وقت نکالا، میں آپ کا بہت مشکور ہوں۔ میں اکیلا نہیں آیا ہوں۔ میں اپنے ساتھ بہت کچھ لایا ہوں۔ میں ہندوستان کی مٹی کی خوشبو اپنے ساتھ لایا ہوں۔ میں اپنے ساتھ 140 کروڑ ہم وطنو کی محبت لے کر آیا ہوں۔ میں آپ کے لیے ان کی نیک خواہشات لے کر آیا ہوں اور یہ بہت خوش آئند ہے کہ تیسری بار حکومت میں آنے کے بعد، یہاں ماسکو میں ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ میری پہلی بات چیت ہو رہی ہے۔وزیر اعظم نےروس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
July 09th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں، روس میں مقیم ہندوستانی برادری سے بات چیت کی۔ کمیونٹی ارکان نے ان کا خصوصی گرمجوشی کے ساتھ پر تپاک استقبال کیا۔آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 30th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔یوگا ایک متحد کرنے والی قوت بن گیا ہے، جومختلف ثقافتوں اور پس منظر کے لوگوں کو متحد کرتا ہے: وزیراعظم
June 21st, 09:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10ویں بین الاقوامی یوگاڈے کے موقع پر ان افراد، کمیونٹی اور تنظیموں کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی ہے، جو اکٹھے ہوئے اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر یوگا کی مشق کی۔ وزیر اعظم نے یوگا کو مقبول بنانے کے لیے کام کرنے والے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کے دفتر نے یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا
June 21st, 02:26 pm
وزیر اعظم کے دفترمیں آج صبح یوگا کا 10 واں عالمی دن منایا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، سینئر افسران اور دیگر افرادنےاس یوگا اجلاس میں حصہ لیا۔سری نگر میں ڈل جھیل نے اس سال کے یوگا کے دن کے پروگرام کے لیے ایک شاندار ماحول فراہم کیا: وزیر اعظم
June 21st, 02:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال کے یوگا کے دن کے پروگرام کی جھلکیاں مشترک کی ہیں۔سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا پریکٹیشنرز سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 21st, 12:58 pm
آج جو منظر ہے وہ ایک ایسا منظر ہے جو پوری دنیا کے ذہنوں میں زندہ رہے گا۔ اگر بارش نہ ہوتی تو شاید اتنی توجہ مبذول نہ ہو پاتی جتنی بارش کے باوجود ہوئی ہےاور جب سری نگر میں بارش ہوتی ہے تو سردی بھی بڑھ جاتی ہے۔ مجھے سویٹر بھی پہننا پڑا۔ تم لوگ یہیں کے ہو، تم اس کے عادی ہو، تمہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن بارش کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہوئی، ہمیں اسے دو تین حصوں میں تقسیم کرنا پڑا۔ اس کے باوجود عالمی برادری کو یہ جاننا چاہیے کہ یوگا کی خود اور معاشرے کے لیے کیا اہمیت ہے، یوگا زندگی کا فطری رجحان کیسے بن سکتا ہے۔ جس طرح دانت صاف کرنا ایک معمول بن جاتا ہے، بالوں کو سنوارنا ایک باقاعدہ معمول بن جاتا ہے، اسی طرح یوگا جب آسانی سے زندگی میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ ایک فطری عمل بن جاتا ہے، اور یہ ہر لمحہ فائدے دیتا رہتا ہے۔سری نگر، جموں و کشمیر میں بین الاقوامی یوگا ڈے، 2024 کے موقع پر وزیراعظم نے ڈل جھیل پر یوگا پریکٹیشنرز سے خطاب کیا
June 21st, 11:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ڈل جھیل پر سری نگر کے شہریوں سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے سری نگر کی ڈل جھیل میں یوگا کے شوقینوں کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیا
June 21st, 11:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سری نگر میں ڈل جھیل پر یوگا کے عالمی دن کے پروگرام کے موقع پر یوگا کے شائقین کے ساتھ سیلفیز شیئر کیں۔Glimpses from Yoga Day celebrations in Srinagar
June 21st, 10:49 am
Prime Minister Narendra Modi took part in the 10th International Day of Yoga celebrations in Srinagar, Jammu and Kashmir. He joined several yoga practioners in performing various yogasanas. The PM underscored the global recognition of yoga and its profound impact on holistic health.یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر جموں و کشمیر میں سرینگرمیں وزیراعظم کےخطاب کا متن
June 21st, 06:31 am
یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مجھےیوگ اورریاضت کی سرزمین کشمیر میں آنے کی خوش بختی حاصل ہوئی ہے ۔ کشمیراور سرینگرکا یہ ماحول ، یہ توانائی اوراحساس یوگ سے ہمیں جو قوت ملتی ہے ، سرینگرمیں ہم اسے محسوس کررہے ہیں ۔ میں ملک کے سبھی لوگوں کو ، دنیا کے کونے کونے میں یوگ کررہے لوگوں کو کشمیر کی سرزمین سے یوگ کے دن کی مبارکباد دیتاہوں ۔سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے عالمی دن 2024 پر وزیر اعظم کا خطاب
June 21st, 06:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری نگر، جموں و کشمیر میں یوگا کے 10ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔