صنعت کے رہنماؤں نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی
October 15th, 02:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کے دوران انڈیا موبائل کانگریس کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ڈبلیو ٹی ایس اے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے معیار سازی کے کام کے لیے ایک گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے کی میزبانی ہندوستان اور ایشیا- بحر الکاہل میں کی جا رہی ہے۔ یہ ایک اہم عالمی ایونٹ ہے، جس نے 190 سے زیادہ ممالک کے 3000 سے زیادہ صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ٹیک ماہرین کو جمع کیا ہے، جو ٹیلی کام، ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔آئی ٹی یو-ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 15th, 10:05 am
میرے کابینی رفقا جیوترادتیہ سندھیا جی، چندر شیکھر جی، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل، مختلف ممالک کے وزراء، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے تمام وزراء، صنعت کے رہنما، ٹیلی کام کے ماہرین، اسٹارٹ اپس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے نوجوان، ملک اور بیرون ملک سے آئے دیگر معززین، خواتین و حضرات،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کا افتتاح کیا
October 15th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پروگرام کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔وزیر اعظم 15 اکتوبر کو نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ا سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی2024 کا افتتاح کریں گے
October 14th, 05:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(ڈبلیو ٹی ایس اے) کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم 2 تا 3 جنوری 2024 کو تمل ناڈو، لکشدیپ اور کیرالہ کا دورہ کریں گے
December 31st, 12:56 pm
2 جنوری، 2024 کو، صبح تقریباً 10:30 بجے، وزیر اعظم تروچیرپلی، تمل ناڈو پہنچیں گے۔ وہ بھارتی داسن یونیورسٹی، تروچیرپلی کے 38ویں کانووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، تروچیرپلی میں ایک عوامی پروگرام میں، وزیر اعظم ہوا بازی، ریل، سڑک، تیل اور گیس، جہاز رانی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سے متعلق 19,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم اگاتی، لکشدیپ پہنچیں گے جہاں وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ 3 جنوری، 2024 کو، تقریباً 12 بجے دوپہر، وزیر اعظم کاوارتی، لکشدیپ پہنچیں گے، جہاں وہ لکشدیپ میں ٹیلی کمیونیکیشن، پینے کے پانی، شمسی توانائی اور صحت جیسے شعبوں سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔گجرات میں ’سواگت‘ کے 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پروگرام میں وزیر اعظم کی بات چیت اور خطاب کا متن
April 27th, 04:32 pm
آپ مجھ سے براہ راست گفتگوکررہے ہیں۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پرانے وقت کے ساتھیوں سے مل سکا ہوں۔ دیکھتے ہیں پہلے بات کرنے کا موقع کس کو ملتا ہے۔وزیراعظم نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی سکریٹری جنرل ، دورین بودگان- مارٹن سے ملاقات کی
March 24th, 08:28 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی سکریٹری جنرل ، دورین بودگان- مارٹن سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممتاز شخصیات نے ایک بہتراورہمہ گیر کرۂ ارض کے لئے ڈجیٹل ٹیکنولوجی کو بروئے کارلانے کے بارے میں وسیع تبادلہ خیال کیا۔آئی ٹی یو ایریا آفس اینڈ اینوویشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
March 22nd, 03:34 pm
آج کا دن بہت خاص ہے، بہت مقدس ہے۔ آج سے ’ہندکیلنڈر‘ کا نیا سال شروع ہوا ہے۔ میں آپ سب کو اور تمام ملک کے شہریوں کو وِکرم سنوت 2080کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارے اتنے عظیم ملک میں، تنوع سے بھرے ملک میں صدیوں سے الگ الگ کلینڈرس مشتعمل ہیں۔ کولّم عہد کا ملیالم کلینڈر ہے، تمل کیلنڈر ہے، سینکڑوں برسوں سے ہندوستان کو تاریخ کی معلومات دیتے آرہے ہیں۔ وِکرم سنوت بھی 2080سال پہلے سے چل رہا ہے۔ گریگورین کیلنڈر میں ابھی سال 2023 سال چل رہا ہے، لیکن وِکرم سنوت اس س سے بھی 57سال پہلے کا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نئے سال کے پہلے دن ٹیلی کام، آئی سی ٹی اور اس سے جڑے اینوویشن سینٹر کو لے کر ایک بہت بڑی شروعات ہندوستان میں ہورہی ہے۔آج یہاں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین(آئی ٹی یو)کے ایریا آفس اور صرف ایریا آفس نہیں، ایریا آفس اور اینوویشن سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج 6جی ٹیسٹ-بیڈ کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے جڑے ہمارے وژن ڈاکیومنٹ کو اَنویل کیا گیا ہے۔یہ ڈیجیٹل انڈیا کو نئی توانائی دینے کے ساتھ ہی ساؤتھ ایشیا ء کے لئے، گلوبل ساؤتھ کے لئے، نئے حل، نئے اینوویشن لے کر آئے گا۔خاص طور سے ہمارے اکیڈمیاں، ہمارے اینوویٹر-اسٹارٹ اَپ، ہماری انڈسٹری کے لئے اس سے متعدد نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا
March 22nd, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے بھارت 6 جی وژن دستاویز کی بھی نقاب کشائی کی اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کیا۔ آئی ٹی یو اقوام متحدہ کی انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے لیے خصوصی ایجنسی ہے۔ ہندوستان نے ایریا آفس کے قیام کے لیے آئی ٹی یو کے ساتھ مارچ 2022 میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ ہندوستان، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، افغانستان اور ایران کی خدمت کرے گا، اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے اور خطے میں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کو فروغ دے گا۔وزیر اعظم 22 مارچ کو آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے
March 21st, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 مارچ، 2023 کو دوپہر 12:30 بجے وگیان بھون میں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان میں نئے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم بھارت 6 جی وژن دستاویز کی نقاب کشائی کریں گے اور 6 جی آر اینڈ ڈی ٹیسٹ بیڈ کا افتتاح کریں گے۔ وہ ’کال بیفور یو ڈِگ‘ ایپ بھی لانچ کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔