گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
November 22nd, 03:02 am
میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 22nd, 03:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی کے موضوع پر جی-20 اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب
November 20th, 01:40 am
آج کے اجلاس کا موضوع کافی اہم ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ نئی دہلی جی -20 چوٹی کانفرنس کے دوران، ہم نے ایس ڈی جیز کو تیز کرنے کے لیے وارانسی ایکشن پلان کو اپنایا تھا ۔ 2030 تک قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ برازیل کی صدارت میں ان کے نفاذ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، میں آپ کے سامنے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تئیں ہندوستان کے عزم اور کوششوں کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی پرجی-20 اجلاس سے خطاب کیا
November 20th, 01:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق جی-20 چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران، گروپ نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی ان ترجیحات کو آگے بڑھانے کے برازیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نے نائیجیریا کے صدر کے ساتھ سرکاری سطح کے مذاکرات کیے۔
November 17th, 06:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17-18 نومبر 2024 کو نائیجیریا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آج ابوجا میں انہوں نے نائیجیریا کے صدر، عزت مآب بولا احمد تِنوبو کے ساتھ سرکاری مذاکرات کیے۔ اسٹیٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم کا 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ رسمی استقبال کیا گیا۔سولہویں برکس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 05:22 pm
اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔سولہویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت
October 23rd, 03:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔PM Modi meets Prime Minister of Nepal
September 23rd, 06:25 am
PM Modi met PM K.P. Sharma Oli of Nepal in New York. The two leaders reviewed the unique and close bilateral relationship between India and Nepal, and expressed satisfaction at the progress made in perse sectors including development partnership, hydropower cooperation, people-to-people ties, and enhancing connectivity – physical, digital and in the domain of energy.امریکہ کے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
September 22nd, 10:00 pm
نمستےامریکہ ، اب اپنا نمستے بھی ملٹی نیشنل بن ہوگیا ہے، لوکل سے گلوبل تک اور یہ سب آپ نے کیا ہے۔اپنے دل میں بھارت کو بسا کررکھنے والے ہربھارتی نے کیا ہے۔وزیر اعظم نے نیویارک میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
September 22nd, 09:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیویارک کے لانگ آئی لینڈ میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس پروگرام میں 15 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔محفوظ عالمی شفاف توانائی سپلائی چین کی تعمیر کے لیے ہند-امریکہ پہل کا روڈ میپ
September 22nd, 11:44 am
امریکہ اور ہندوستان مشترکہ قومی اور اقتصادی سلامتی کے مسائل پر باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے اقتصادی ترقی کے ایجنڈوں کے ایک اہم پہلو کے طور پر، ہم صاف توانائی کی منتقلی کے فوائد حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے تئیں پرعزم ہیں، جس میں ہماری آبادی کے لیے اعلیٰ معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، عالمی سطح پر صاف توانائی کی تعیناتی میں تیزی، اور آب و ہوا سے متعلق عالمی مقاصد کا حصول شامل ہے۔گاندھی نگر، گجرات میں ری-انویسٹ2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 11:30 am
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب چندرابابو نائیڈو جی، راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جی کو بھی یہاںدیکھ رہا ہوں میں ، گوا کے وزیر اعلیٰ بھی نظر آ رہے ہیں اور کئی ریاستوں کے وزیر توانائی بھی مجھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی مہمانان، جرمنی کی اکنامک کوآپریشن منسٹر، ڈنمارک کے انڈسٹری بزنس منسٹر، کابینہ کے میرے ساتھی پرہلاد جوشی، شری پد نائک جی، اور دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے تمام مندوبین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انویسٹ) کا افتتاح کیا
September 16th, 11:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مہاتما مندر، گاندھی نگر میں چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انوسٹ) کا افتتاح کیا۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی 200 جی ڈبلیو سے زیادہ غیر قدرتی ایندھن کی تنصیب کی قابل ذکر کامیابی میں اہم شراکت داروں کو اعزاز دیتا ہے۔ جناب مودی نے نمائش کا واک تھرو بھی کیا جس میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے بڑے کاروباریوں کی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغام کا متن
September 05th, 11:00 am
معزز شخصیات، معزز مہمان حضرات اور میرے عزیز دوستو، آپ سب کو میری نیک خواہشات ۔ مجھے پہلے بین الاقوامی سولر فیسٹیول میں آپ سب کا استقبال کرتے ہوئےبے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میں اس شاندار اقدام کے لیے بین الاقوامی سولر الائنس کو مبارکباد دیتا ہوں۔بھارت – ملیشیا جامع کلیدی شراکت داری پر مشترکہ بیان
August 20th, 08:39 pm
20 اگست 2024 کو، ملیشیا کے وزیر اعظم، داتو سیری انور ابراہیم نے بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے بھارت کا دورہ کیا۔ یہ ملیشیا کے وزیر اعظم کا جنوبی ایشیائی خطے کا پہلا دورہ تھا، اور دونوں وزرائے اعظم کے درمیان پہلی ملاقات تھی، جس سے انہیں بہتر کلیدی تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع حاصل ہوا۔ بات چیت کے دوران کئی شعبوں پر احاطہ کیا گیا جو ہندوستان-ملیشیا کے تعلقات کو کثیر سطحی اور کثیر جہتی بناتے ہیں۔ویتنام کے وزیر اعظم کے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اخباری بیان (یکم اگست 2024)
August 01st, 12:30 pm
میں وزیراعظم فام منگ چنگ اور ان کے وفد کا ہندوستان میں صدق دلی سے خیر مقدم کرتا ہوں۔آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
July 10th, 02:45 pm
سب سے پہلے، میں چانسلر نیہمر کے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کارکے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میرا یہ دورہ تاریخی بھی ہے اور خاص بھی۔ اکتالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔ یہ بھی ایک حسن اتفاق ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم اپنے باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکے ہیں۔بہار کے راجگیرمیں نالندہ یونیورسٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 19th, 10:31 am
مجھے تیسری میعاد کے لیے حلف لینے کے بعد پہلے 10 دنوں کے اندر نالندہ جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے، میں اسے ہندوستان کی ترقی کے سفر کے لیے ایک اچھی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ نالندہ، یہ صرف ایک نام ہی نہیں ہے بلکہ نالندہ ایک پہچان ہے، ایک اعزاز ہے۔ نالندہ ایک قدر ہے، نالندہ ایک منتر ہے، فخر ہے، ایک کہانی ہے۔ نالندہ سچائی کا اعلان ہے کہ آگ کی لپیٹوں میں کتابیں بھلے ہی جائیں ، لیکن آگ کی لپیٹ ان کو نہیں مٹاسکتی ۔ نالندہ کی تباہی نے ہندوستان کو اندھیروں سے بھر دیا تھا۔ اب اس کی بحالی ہندوستان کے سنہری دور کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔