دہلی کے لال قلعہ میں منعقد انڈیا آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بینالے 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 06:00 pm
تقریب میں موجود میرے ساتھی جناب جی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ڈاینا کیلاگ جی، دنیا کے دیگر ممالک سے تشریف لائے معزز مہمانان کرام، آرٹ کی دنیا کے سبھی معزز ساتھیوں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے دہلی کے لال قلعہ میں اولین بھارتی آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن بئنیل2023 کا افتتاح کیا
December 08th, 05:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اولین بھارتی آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن بئنیل (آئی اے اے ڈی بی) 2023 کا افتتاح کیا جس کا اہتمام آج لال قلعہ میں کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے لال قلعہ میں ’آتم نربھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن‘ اور اسٹوڈنٹ بئنیل– سمنتی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بئنیل (آئی اے اے ڈی بی) دہلی میں ثقافتی جگہ کے تعارف کے طور پر کام کرے گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل لال قلعہ میں پہلے ہندوستانی آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بیئن نیل 2023 کا افتتاح کریں گے
December 07th, 02:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 دسمبر 2023 کو شام 4 بجے کے قریب لال قلعہ میں منعقد ہونے والے پہلے انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن بیئن نیل (آئی اےاے ڈی بی)2023 کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم لال قلعہ میں آتم نر بھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن اور دی اسٹوڈینٹ بیئن نیل -سمُنّتی کا بھی افتتاح کریں گے۔لوگوں نے من کی بات کو جو پیار دیا ہے وہ غیر معمولی ہے: وزیر اعظم مودی
May 28th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنوں کو نمسکار ! ایک بار پھر، 'من کی بات' میں آپ کا بہت بہت خیر مقدم ہے ۔ اس بار 'من کی بات' کا یہ ایپیسوڈ دوسری صدی کا آغاز ہے۔ پچھلے مہینے ہم سب نے اس کی خصوصی صدی منائی تھی ۔ آپ کی شرکت اس پروگرام کی سب سے بڑی قوت ہے، 100ویں ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے وقت ایک طرح سے پورا ملک ایک دھاگے میں بندھ گیا تھا۔ہمارے صفائی ورکر بھائی بہن ہوں یا الگ الگ شعبوں کی اہم شخصیات ، ’ من کی بات ‘ نے سب کو ساتھ لانے کا کام کیا ہے۔ آپ سب نے 'من کی بات' کے لیے جو قربت اور پیار دکھایا ہے وہ بے مثال ہے اور جذباتی کر دینے والا ہے۔ جب 'من کی بات' نشر ہوئی تو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ٹائم زونز میں کہیں شام ہو رہی تھی اور کہیں رات ہو چکی تھی، اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے 100ویں ایپیسوڈ کو سننے کے لیے وقت نکالا ۔ میں نے ہزاروں میل دور نیوزی لینڈ کی وہ ویڈیو بھی دیکھی ، جس میں ایک سو سال کی بزرگ ماتا جی اپنا آشیرواد دے رہی ہیں ۔ 'من کی بات' پر ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے تعمیری تجزیہ بھی کیا ہے۔ لوگوں نے اس بات کی تعریف کی ہے کہ 'من کی بات' میں صرف ملک اور اہل وطن کی کامیابیوں کی ہی بات کی جاتی ہے۔ میں ایک بار پھر اس آشیرواد کے لیے پورے احترام کے ساتھ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم 18 مئی کو بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کریں گے
May 16th, 06:56 pm
انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے (آئی ایم ڈی) کو منانا ہے۔ اس سال کے لیے آئی ایم ڈی کا تھیم ’میوزیم، پائیداری اور صحت مندی‘ (میوزیمس، سسٹین ایبلٹی اینڈ ویل بینگ) ہے۔ میوزیم ایکسپو کو میوزیم کے پیشہ ور افراد کے ساتھ میوزیم کے بارے میں ایک جامع بات چیت شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ ثقافتی مراکز کے طور پر تیار ہوسکیں جو ہندوستان کی ثقافتی سفارت کاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔