انٹرنیشنل ایکسپو 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 18th, 11:00 am
کابینہ میں میرے ساتھی جناب کشن ریڈی جی، میناکشی لیکھی جی، ارجن رام میگھوال جی، لوورے میوزیم کے ڈائریکٹر مینوئل رباطے جی، دنیا کے الگ الک ملکوں کے مہمانان، دیگر معززین، خواتین و حضرات، آپ سب کو انٹرنیشنل میوزیم ڈے کی بہت بہت مبارکباد۔ آج یہاں عجائب گھر کی دنیا کے باکمال لوگ جمع ہیں۔ آج کا موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر امرت مہوتسو منا رہا ہے۔وزیراعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا
May 18th, 10:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نارتھ اور ساؤتھ بلاکس میںقائم ہونے والے نیشنل میوزیم کے ورچوئل واک تھرو کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ٹیکنو میلہ، کنزرویشن لیب اور نمائشوں کادیدار بھی کیا۔انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے کو سال کے، ’میوزیمس، پائیداری اور بہبود‘تھیم کے ساتھ منایا جاسکے۔