نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی وکلا کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 10:59 am
دنیا بھر کی قانونی برادری کی اہم شخصیات سے ملنا اور ان سے روبرو ہونا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ ہندوستان کے کونے کونے سے لوگ آج یہاں موجود ہیں۔ انگلینڈ کے لارڈ چانسلر اور انگلینڈ کی بار ایسوسی ایشنز کے مندوبین بھی اس کانفرنس میں ہمارے درمیان ہیں۔ اس میں دولت مشترکہ کے ممالک اور افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے بین الاقوامی وکلا کانفرنس ہندوستان کے وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کی علامت بن گئی ہے۔ میں اس پروگرام میں آنے والے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں بار کونسل آف انڈیا کو بھی خصوصی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں جو اس تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری کو نہایت ہی خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے۔وزیر اعظم كے ذریعہ نئی دہلی میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح
September 23rd, 10:29 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’بین الاقوامی وکلاء کانفرنس 2023‘ کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف قانونی موضوعات پر بامعنی مکالمے اور غور و خوض کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ خیالات اور تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے اور بین الاقوامی تعاون اور قانونی مسائل کی سمجھ کو مضبوط بنانا ہے۔