ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:09 am
انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب
December 09th, 10:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔انفینٹی فورم 2021 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
December 03rd, 11:23 am
ٹیکنالوجی اور فائنانس کی دنیا کے میرے ہم وطن ساتھیو، 70 سے زیادہ ملکوں کے لاکھوں شرکاء۔وزیراعظم نے مالیاتی ٹکنالوجی (فن ٹیک ) کے قائدانہ فورم ،‘ ان فنیٹی فورم ’ کا افتتاح کیا
December 03rd, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے قائدانہ فورم ، ‘ ان فنیٹی فورم ’کا افتتاح کیا ۔وزیراعظم 3 دسمبر کو اِن فنیٹی فورم کا افتتاح کریں گے
November 30th, 11:26 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی 3 دسمبر 2021 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اِن فنیٹی فورم کاافتتاح کریں گے۔ جو فنٹیک کے موضوع پر مفکرین کا ایک فورم ہے۔