یشو بھومی کو قوم کے نام وقف کرنے اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 17th, 06:08 pm
آج بھگوان وشوکرما کی جینتی ہے۔ یہ دن ہمارے روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے وقف ہے۔ میں وشوکرما جینتی پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے پورے ملک میں وشوکرما کے لاکھوں ساتھیوں سے جڑنے کا موقع ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے، میں نے بہت سے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں سے بھی بات کی تھی۔ اور مجھے یہاں آنے میں دیر ہوگئی، کیونکہ میں ان سے باتوں میں مصروف ہوگیا اور نیچے جو نمائش لگی ہے وہ اتنی شاندار ہے کہ وہاں سے نکلنے کا من نہیں کر رہا تھا اور میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اسے ضرور دیکھیں۔ اور مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ مزید 2-3 دن جاری رہے گا، اس لیے میں خاص طور سے دہلی کے لوگوں سے ضرور کہوں گا کہ وہ ضرور دیکھیں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشوبھومی‘ کا پہلا مرحلہ قوم کے نام وقف کیا
September 17th, 12:15 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشو بھومی‘ کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ ‘یشوبھومی‘ میں ایک شاندار کنونشن سینٹر، متعدد نمائشی ہال اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو ، ٹیگ لائن اور پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کسٹمائزڈ اسٹامپ شیٹ، ٹول کٹ ای بکلیٹ اور ویڈیو بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے18 مستحقین میں وشوکرما سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہ اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب
July 04th, 12:30 pm
آج 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں آپ کا پرتپاک خیرمقدم ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم ایشیائی خطے میں امن، خوش حالی اور ترقی کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے۔ اس خطے کے ساتھ بھارت کے ہزاروں سال پرانے ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہمارے مشترکہ ورثے کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ ہم اس علاقے کو نہ صرف ’’توسیع شدہ محلے‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں، بلکہ ایک ’’توسیع شدہ خاندان‘‘ کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں اس سال کی ہندوستانی فلم شخصیت کا ایوارڈ عطا کئے جانے پر تیلگو اداگار چرنجیوی کو مبارکباد دی ہے
November 21st, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں سال کی ہندوستانی فلم شخصیت کا ایوارڈ عطا کئے جانے کے لئے تیلگو اداکار چرنجیوی کو مبارکباد دی ہے۔ اطلاعا ت و نشریات اور کھیلوں اورنوجوانوں کے امورکے مرکزی وزیر جناب انو راگ سنگھ ٹھاکر کے ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا :Prime Minister Narendra Modi extends best wishes for IFFI 53
November 18th, 06:15 pm
The Prime Minister of India Narendra Modi has said that IFFI, the International Film Festival of India, promotes an invigorating synergy between delegates from different nations and societies, united by cinema. Describing IFFI as the biggest film festival of India, the Prime Minister expressed confidence that “the interactions within this mini-world congregating at Goa will facilitate deeper understanding and new learnings in the world of art”.