وزیراعظم 26 جولائی کو پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم-اجلاس مرکز (آئی ای سی سی)کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے

July 24th, 07:45 pm

ملک میں میٹنگوں ، اجلاسوں اور نمائشوں کی میزبانی کے لئے عالمی سطحی بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم کے وژن میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم –اجلاس مرکز (آئی ای سی سی)کے تصور کو پیدا کیا ہے۔پرگتی میدان میں پرانی اور فرسودہ سہولتوں کو نئی شکل دینے والے اس پروجیکٹ کو تقریباً 2700کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔تقریباً 123 ایکڑ کے کمپلیکس علاقے کے ساتھ آئی ای سی سی کمپلیکس کو ہندوستان کے سب سے بڑے ایم آئی سی ای (ملاقات،ترغیبات،اجلاس اورنمائش) مرکز کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔انعقادات کے لئےدستیاب کور شدہ جگہ کے اعتبار سے ، آئی ای سی سی کمپلیکس دنیا کے اعلیٰ نمائش اور کنونشن کمپلیکسز میں اپنی جگہ درج کرتا ہے۔