ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 10th, 06:25 pm
یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ اسی جگہ ، اسی اسٹیڈیم میں1951 میں پہلے ایشیائی کھیل ہوئے تھے،آج آپ بھی اور آپ سبھی کھلاڑیوں نے ،آپ نے جو جرأت مندانہ کام کیا ہے،جو کوششیں کی ہیں،جو نتائج دیئے ہیں،اس کی وجہ سے ملک کےہر کونے میں ایک جشن کا ماحول ہے۔100 پار کی میڈل ٹیلی کے لئے آپ نے د ن رات ایک کردیا۔ایشین گیمس میں آپ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پورا ملک فخر محسوس کررہا ہے۔وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا
October 10th, 06:24 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے بھی گفت و شنید کی۔ بھارت نے ایشین گیمز 107 میں 28 طلائی تمغوں سمیت 2022 تمغے جیتے ہیں جو براعظم ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بہترین کارکردگی ہے۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔وارانسی میں کاشی سانسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب اور اٹل آواسیہ ودیالیوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 08:22 pm
بابا کے آشیرواد سے کاشی کی عزت ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جی- 20 سمٹ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنا جھنڈا بلند کیا ہے، لیکن اس میں کاشی کا ذکر خاص ہے۔ کاشی کی خدمت، کاشی کا ذائقہ، کاشی کی ثقافت اور کاشی کا سنگیت ... جی- 20 کے لیے کاشی آنے والا ہر مہمان اسے اپنی یادوں میں اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جی- 20 کی یہ حیرت انگیز کامیابی مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا
September 23rd, 04:33 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی، اترپردیش میں رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش بھر میں تقریبا 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 1115 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا کے اندراج کے لیے پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے فاتحین کو انعامات بھی دیئے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے قبل اٹل آواسیہ ودیالیہ کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 23rd, 02:11 pm
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، اسٹیج پر بیٹھے ہوئے یوپی حکومت کے دیگر وزراء، عوامی نمائندے، اس پروگرام میں موجود ملک کی کھیلوں کی دنیا سے وابستہ تمام سینئر معززین اور میرے پیارے کاشی کے اہل خانہ۔وزیر اعظم نے اترپردیش کے وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا
September 23rd, 02:10 pm
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر وارانسی کا دورہ کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شہر میں آنے کی خوشی الفاظ سے بالاتر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وہ کاشی کا دورہ اس وقت کر رہے ہیں جب بھارت چاند پر شیو شکتی پوائنٹ پر پہنچ گیا ، جہاں چندریان نے گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو چاند پر قدم رکھا تھا۔ وزیر اعظم نے اس اہم کارنامے پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شیو شکتی کی ایک جگہ چاند پر ہے ، جبکہ دوسری یہاں کاشی میں ہے۔وزیر اعظم 23 ستمبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے
September 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 ستمبر 2023 کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہرتقریباً 1:30 بجے، وزیر اعظم وارانسی میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سہ پہرتقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وہ پورے اتر پردیش میں تعمیر کئے گئے 16 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح بھی کریں گے۔