PM Modi holds official talks with President of Nigeria
November 17th, 06:41 pm
PM Modi is on a visit to Nigeria, where he held talks with President Tinubu in Abuja. They discussed strengthening India-Nigeria ties in areas like trade, energy, health, and security. Both leaders agreed on collaboration in agriculture, renewable energy, and digital transformation, and reaffirmed their commitment to combating terrorism and piracy. PM Modi also invited Nigeria to join India's green initiatives and highlighted the shared democratic values and strong people-to-people bonds between the two nations.وزیر اعظم نے شیروں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دی
August 10th, 09:03 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیروں کے تحفظ اور اس سے متعلق کاموں میں مصروف عمل تمام افراد کو آج شیروں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ جناب مودی نے ماہ فروری 2024 میں بین الاقوامی بڑی بلی اتحاد کے قیام کے لیے مرکزی کابینہ کی منظوری پر روشنی ڈالی جو شاندار بڑی بلیوں کے تحفظ کے تئیں حکومت کی عہد بندگی کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے دنیا بھر سے حاصل ہونے والے حوصلہ افزا ردعمل پر مسرت کا اظہار کیا۔کابینہ نے انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے ) کے قیام کی منظوری دی
February 29th, 04:31 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 24- 2023سے 28 – 2027 تک پانچ سال کے لیے 150 کروڑ روپے کے یک مشت بجٹ امداد کے ساتھ ہندوستان میں صدر دفتر کے ساتھ بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے ) کے قیام کو منظوری دی ہے ۔کینیا کے صدر کے دورہ ہند کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا متن
December 05th, 01:33 pm
ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیحی مقام دیا گیا ہے۔تنزانیہ کی صدر کے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
October 09th, 12:00 pm
ہندوستان کے تئیں ان کی محبت اور وابستگی ہمیں ہر میدان میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔پندرہویں برکس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کا بیان
August 23rd, 03:30 pm
پندرہویں برکس سربراہ اجلاس کے عظیم الشان انعقاد اور ہماری پرخلوص میزبانی کے لئے میں اپنے پیارے دوست صدر رامافوسا کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جب دنیا آب و ہوا کے بحران سے نبرد آزما ہے، ایسے میں ہم نے راستہ دکھایا ہے اور ماحولیات کے لیے لائف اسٹائل - مشن لائف پہل کا آغاز کیا ہے
August 15th, 05:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ’’ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل‘‘ کا تصور پیش کیا ہے اور اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ جب دنیا آب و ہوا کے بحران سے دوچار ہے، ایسے میں ہم نے راستہ دکھایا ہے اور لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ – مشن لائف کا آغاز کیا ہے۔عالمی یوم ماحولیات 2023 کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 05th, 03:00 pm
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آپ سبھی کو، ملک اور دنیا کو بہت بہت مبارکباد۔ اس سال یوم ماحولیات کا موضوع – سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کی مہم ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ جو بات دنیا آج کر رہی ہے، اس پر بھارت گذشتہ 4-5 برسوں سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ 2018 میں ہی بھارت نے سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ ہم نے ایک جانب، سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کی اور دوسری جانب پلاسٹک ویسٹ پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا ۔ اس وجہ سے بھارت میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک پیکجنگ کی ری سائیکل لازمی ہوئی ہے۔ یہ بھارت میں پیدا ہونے والے مجموعی سالانہ پلاسٹک فضلے کا 75 فیصد ہے۔ اور آج اس کے دائرے میں تقریباً 10 ہزار پروڈیوسر حضرات، درآمد کار اور برانڈ مالکان آچکے ہیں۔وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ میٹ سےویڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کیا
June 05th, 02:29 pm
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے ہر ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سال کے یوم ماحولیات کے موضوع ’ سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کی مہم‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان پچھلے چار پانچ برسوں سے اس سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ ہندوستان نے 2018 میں سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا’’ایک طرف، ہم نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگا دی ہے تو دوسری طرف، پلاسٹک کے فضلے کی پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے، ہندوستان میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک کی پیکیجنگ کی لازمی ری سائیکلنگ کی گئی ہے جو کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے کل سالانہ پلاسٹک کے کچرے کا 75 فیصد ہے اور تقریباً 10 ہزار پروڈیوسرز، درآمد کنندگان اور برانڈز اس کے دائرہ کار میں آئے ہیں۔