داہود ،گجرات میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

April 20th, 09:49 pm

گجرات کے مقبول وزیراعلیٰ مدو ایوم مکّم جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ کے میرے معاون ، اس ملک کے ریل کے وزیر جناب اشونی ویشنو جی، کابینہ کے ساتھی درشنا بین جردوش، پارلیمنٹ میں میرے سینئر ساتھی، ریاست گجرات کے بھارتی جنتاپارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے معزز وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی اور بڑی تعداد میں یہاں تشریف لائے میرے پیارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں۔

وزیر اعظم جناب مودی نے گجرات کے داہود اور پنچ محل میں، 22000کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

April 20th, 04:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج داہود میں آدی جاتی مہا سمیلن میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے تقریباً 22000کروڑ روپے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے 1400کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے داہود ضلع شمالی خطہ علاقائی آبی سپلائی منصوبے کا بھی افتتاح کیا ، جو نرمدا ندی بیسن پر تقریباً 840کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔یہ داہود ضلع اور دیوگڑھ بریا شہر کے تقریباً 280 گاؤں کی پانی سپلائی کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے تقریباً 335کروڑ روپے کے داہود اسمارٹ سٹی کے پانچ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ان پروجیکٹوں میں اِنٹی گریٹیڈکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی)عمارت ، اسٹارم واٹر ڈرینج سسٹم ، سیوریج ورکس، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم شامل ہے۔پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت پنچ محل اور داہود اضلاع کے 10,000قبائل کو 120 کروڑ روپے سے فائدہ پہنچایاگیا۔وزیر اعظم نے دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ 66کے وی گھوڑیا سب اسٹیشن، پنچایت ہاؤس، آنگن واڑی کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم 18 سے 20 اپریل تک گجرات کا دورہ کریں گے

April 16th, 02:36 pm

وزیراعظم جناب نریند ر مودی 18 سے 20 اپریل 2022 تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 18 اپریل کو شام6 بجے کے قریب وزیراعظم گاندھی نگر میں اسکولوں کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ز کا دورہ کریں گے۔ 19 اپریل کو دن میں 9 بج کر 40 منٹ پر دیودَر، بناس کانٹھا میں بناس ڈیری سنکل میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد دن میں ساڑھے 10 بجے کے قریب وزیراعظم گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد ساڑھے 3 بجے وہ داہود میں آدی جاتی مہا سمیلن میں شرکت کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔