ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 06th, 08:14 pm
یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب
December 06th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا بیان: دوسرا اجلاس
November 22nd, 09:57 pm
قدرتی آفات انسانیت کے لیے مسلسل ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ یہ واقعات واضح طور پر اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ آفات سے نمٹنے کی مؤثر تیاری اور ردعمل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی
November 22nd, 09:35 pm
وزیراعظم نے آج جنوبی افریقہ کے صدر سِرِل راما فوساکی میزبانی میں جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ جی 20 سربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کی بارہویں شرکت تھی۔ وزیر اعظم نے سربراہ اجلاس کے افتتاحی دن کے دونوں سیشنز سے خطاب کیا۔ انہوں نے صدر رامافوسا کا پرتپاک میزبانی اور اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔قوم کے نام وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 21st, 06:09 pm
کل سے ہی شکتی کی پوجا کا تہوار نوراتری شروع ہو رہا ہے۔ آپ سب کے لیے نیک خواہشات! نوراتری کے پہلے دن سے ہی ملک آتم نربھر بھارت مہم کے لیے ایک اور اہم اور بڑا قدم اٹھا رہا ہے۔ کل، یعنی نوراتری کے پہلے دن، 22 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے ساتھ، اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔ یعنی ایک طرح سے ملک میں کل سے جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول میں آپ کی بچت بڑھے گی، اور آپ اپنی پسند کی چیزیں زیادہ آسانی سے خرید پائیں گے۔ غریب، متوسط طبقے کے لوگ، نو متوسط طبقہ، نوجوان، کسان، خواتین، دکاندار، تاجر، کاروباری افراد، ہم سب کو اس بچت اتسو سے بہت فائدہ ہوگا۔ یعنی تہواروں کے اس موسم میں سب کا منھ میٹھا ہوگا اور ملک کے ہر خاندان کی خوشیاں بڑھیں گی۔ میں ملک کے کروڑوں خاندانوں کو اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات کے لیے، اس بچت اتسو کے لیے بہت مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ اصلاحات بھارت کی ترقی کی کہانی کو تیز کریں گی، کاروبار کو آسان بنائیں گی، سرمایہ کاری کو مزید پرکشش بنائیں گی، اور ہر ریاست کو ترقی کی دوڑ میں برابر کی شراکت دار بنائیں گی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا
September 21st, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ شکتی کی پوجا کے تہوار نوراتری کے آغاز پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوراتری کے پہلے دن سے ہی قوم آتم نربھر بھارت مہم میں ایک اہم قدم آگے بڑھا رہی ہے۔ 22 ستمبر کو طلوع آفتاب سے شروع ہونے والا ملک نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات کو نافذ کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پورے بھارت میں جی ایس ٹی بچت اتسو (بچت فیسٹیول) کا آغاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تہوار بچت میں اضافہ کرے گا اور لوگوں کے لیے اپنی پسندیدہ اشیاء خریدنا آسان بنائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس بچت فیسٹیول کے فوائد غریبوں، متوسط طبقے، نو متوسط طبقے، نوجوانوں، کسانوں، خواتین، دکانداروں، تاجروں اور کاروباری افراد کو یکساں طور پر پہنچیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں ہر گھر میں خوشی اور مٹھاس میں اضافہ ہوگا۔ اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک بھر کے کروڑوں خاندانوں کو نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات اور جی ایس ٹی سیونگ فیسٹیول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اصلاحات بھارت کی ترقی کی کہانی کو تیز کریں گی، کاروباری کارروائیوں کو آسان بنائیں گی، سرمایہ کاری کو مزید پرکشش بنائیں گی، اور اسے یقینی بنائیں گی کہ ہر ریاست ترقی کی دوڑ میں برابر کی شراکت دار بن جائے۔میزورم میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 13th, 10:30 am
میزورم کے گورنر وی کے سنگھ جی، وزیر اعلیٰ جناب لال دُہاوما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب اشونی ویشنو جی، حکومت میزوم کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر منتخبہ نمائندگان، اور میزورم کے شاندار عوام کو میرا سلام۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئیزول، میزرم میں 9000 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
September 13th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میزورم کے آئیزول میں 9000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹس ریلوے، روڈ ویز، توانائی، کھیل کود سمیت متعدد شعبوں کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے نیلے پہاڑوں کی خوبصورت سرزمین کے نگراں بھگوان پاتھیان کے سامنے سر خم کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میزورم کے لینگپوئی ہوائی اڈے پر موجود تھے اور خراب موسم کی وجہ سے آئیزول میں لوگوں کے ساتھ شامل نہیں ہو سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان حالات کے باوجود انہوں نے اس وسیلے کے ذریعہ عوام کی محبت کو محسوس کیا۔وزیر اعظم نے ہر شہری کے لیےمالی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی پر زور دیتے ہوئے 2047 تک سبھی کے لیے انشورنس کے ہدف پر روشنی ڈالی
September 04th, 08:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عالمی مالیاتی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال کے تئیں حکومت کے عزم کی طرف ایک اہم قدم کو اجاگر کیا۔ NextGenGST# اصلاحات کا تازہ ترین مرحلہ زندگی اور ہیلتھ انشورنس مصنوعات پر ٹیکس میں نمایاں چھوٹ فراہم کرتا ہے، جس سے یہ مزید سستی اور ہر شہری کے لیے قابل رسائی ہوگئے ہیں۔عالمی صحت اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب
May 20th, 04:42 pm
اس سال کی عالمی صحت اسمبلی کا موضوع ‘‘صحت کے لیے ایک دنیا’’ ہے۔ یہ موضوع عالمی صحت کے لیے ہندوستان کے وژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ جب میں نے 2023 میں اس میٹنگ کی سربراہی کی تو میں نے ‘ایک کرہ ارض ، ایک صحت’ کے بارے میں بات کی ۔ صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت ، مربوط وژن اور تعاون پر منحصر ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنیوا میں عالمی صحت اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کیا
May 20th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنیوا میں منعقدہ عالمی صحت اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام شرکاء کو پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس سال کے موضوع‘‘صحت کے لیے متحددنیا’’ پر روشنی ڈالی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بھارت کے عالمی صحت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے 2023 کی عالمی صحت اسمبلی سے اپنے خطاب کو یادکیاجہاں انہوں نے ‘‘ایک کرہ ٔ ارض ، ایک صحت’’ کے تصور پر زور دیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک صحت مند دنیا کا مستقبل شمولیت، مشترکہ وژن اور تعاون پر منحصر ہے۔وزیر اعظم مودی کی قیادت نے ملیریا کے خلاف شاندار فتح دلائی، حفظانِ صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا: جے پی نڈا
December 16th, 10:06 am
ہندوستان نے ملیریا کے معاملات میں 69فیصد کی نمایاں تخفیف سے متعلق کامیابی حاصل کی ہے ، جو کہ 2017 میں 6.4 ملین سے کم ہو کر 2023 میں صرف 2 ملین رہ گئی ہے— اس یادگار کامیابی کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کی ارتکازی پالیسیوں اور قیادت کے سر جاتا ہے۔ یہ سنگ میل 2030 تک ملیریا کو ختم کرنے کے پی ایم مودی کے بڑے ہدف کا حصہ ہے، یہ عہد 2015 کے مشرقی ایشیا اجلاس میں کیا گیا تھا۔گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
November 22nd, 03:02 am
میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 22nd, 03:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’’ کے موضوع پر جی 20 اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
November 18th, 08:00 pm
نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس میں کیے گئے عوام پر مرکوز فیصلے برازیل کی صدارت کے دوران آگے بڑھے ہیں ۔وزیر اعظم نے سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا
November 18th, 07:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں دیا گیا ‘‘ایک کرہ ارض ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔نئی دہلی کے کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی کیڈٹس ریلی سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 27th, 05:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب راج ناتھ سنگھ جی، جناب اجے بھٹ جی، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان جی،تینوں افواج کے سربراہان، سکریٹری دفاع ، ڈائرکٹر جنرل این سی سی، تمام مہمان اور این سی سی کے میرے نوجوان ساتھیو۔وزیر اعظم كا دہلی كے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب
January 27th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے ایک ثقافتی پروگرام دیکھا اور بہترین کیڈٹ ایوارڈز پیش کئے۔ انہوں نے جھانسی سے دہلی تک كے لیے این سی سی گرلز اور ناری شکتی وندن رن (این ایس آر وی) کی میگا سائیکلوتھون كو بھی روانہ كیا۔Today's new India emphasizes on solving problems rather than avoiding them: PM Modi
December 12th, 10:43 am
Prime Minister Narendra Modi addressed a function on “Depositors First: Guaranteed Time-bound Deposit Insurance Payment up to Rs. 5 Lakh” in New Delhi. He said, Banks play a major role in the prosperity of the country. And for the prosperity of the banks, it is equally important for the depositors' money to be safe. If we want to save the bank, then depositors have to be protected.وزیراعظم نے دہلی میں ایک بینک جمع بیمہ پروگرام میں جمع کنندگان سے خطاب کیا
December 12th, 10:27 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ’’ ڈپوزیٹر فرسٹ : 5 لاکھ روپئے تک گارنٹیڈ ٹائم -باؤنڈ ڈپازٹ انشورنس پیمنٹ ‘‘ پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ ‘‘ اس مو قع پر مرکزی وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے امور خزانہ اور بھارتی ریزرو بینک کے گورنر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کچھ جمع کنندگان کو چیک بھی پیش کئے ۔