ممبئی میں انڈین نیوز پیپرز سوسائٹی ٹاورز کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 13th, 09:33 pm

سب سے پہلے میں انڈین نیوز پیپر سوسائٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج آپ سب کو ممبئی میں ایک بہت بڑی اور جدید عمارت ملی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ نئی عمارت آپ کے کام کو وسعت دے گی اور آپ کے کام کرنے میں آسانی پیدا کرے گی، جس سے ہماری جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔ انڈین نیوز پیپر سوسائٹی ان اداروں میں سے ایک ہے جو آزادی سے پہلے وجود میں آئی تھی اور اسی لیے آپ سب نے ملک کے سفر کے ہر اتار چڑھاؤ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، اسے جیا ہے اور عام لوگوں کو بھی بتایا ہے۔ لہذا، آپ کا کام ایک تنظیم کے طور پر جتنا زیادہ موثر ہوگا، ملک کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے ممبئی، مہاراشٹر میں انڈین نیوزپیپر سوسائٹی (آئی این این ایس) ٹاورس کا افتتاح کیا

July 13th, 07:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی کے باندرا کرلا کامپلیکس ، جی – بلاک میں واقع انڈین نیوز پیپر سوسائٹی (آئی این ایس) سکریٹیریٹ کے اپنے دورے کے موقع پر آئی این ایس ٹاورس کا افتتاح کیا۔ نئی عمارت ممبئی میں ایک جدید اور موثر دفتری جگہ کے لیے آئی این ایس کے اراکین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرے گی اور ممبئی میں اخباری صنعت کے لیے اعصابی مرکز کے طور پر کام کرے گی۔

وزیر اعظم 13 جولائی کو ممبئی کا دورہ کریں گے

July 12th, 05:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر 13 جولائی 2024 کو ممبئی، مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 5:30 بجے، وزیر اعظم نیسکو نمائشی مرکز، گورےگاؤں، ممبئی پہنچیں گے، جہاں وہ 29,400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے سڑک، ریلوے اور بندرگاہوں کے شعبے سے متعلق متعدد منصوبوں کا آغاز کریں گے، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 7 بجے، وزیر اعظم آئی این ایس ٹاورز کا افتتاح کرنے کے لیے جی بلاک، باندرہ کرلا کمپلیکس، ممبئی میں انڈین نیوز سروس (آئی این ایس) سیکریٹریٹ بھی جائیں گے۔