ہندوستانی تارکین وطن نے مختلف ممالک میں اپنی شناخت بنائی ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
November 24th, 11:30 am
من کی بات کے 116 ویں ایپی سوڈ میں، پی ایم مودی نے این سی سی ڈے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، این سی سی کیڈٹس کی ترقی اور آفات سے نجات میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور وکسٹ بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کی متاثر کن کہانیاں بھی شیئر کیں جو بزرگ شہریوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تشریف لے جانے میں مدد کرتے ہیں اور ایک پیڈ ماں کے نام مہم کی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہیں۔کابینہ نےدو اہم تجارتی مراکز ممبئی اور اندور کے درمیان مختصر ترین ریل رابطہ فراہم کرنے کے لیے 309 کلومیٹر طویل نئی لائن پروجیکٹ کو منظوری دی
September 02nd, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے ریلوے کی وزارت کے تحت نئے ریلوے لائن پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے جس کی کل لاگت(تقریباً) 18,036 کروڑ روپے ہے۔ اندور اور منماڈ کے درمیان مجوزہ نئی لائن براہ راست ریل رابطہ فراہم کرے گی اور مسافروں آمدورفت کو بہتر بنائے گی۔ اس کے علاوہ یہ نئی لائن ہندوستانی ریلویز کے لیے بہتر کارکردگی اور خدمات کی بھروسے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے نئے بھارت کے نظریہ کے عین مطابق ہے۔یہ پروجیکٹ علاقے کے لوگوں کو اس خطےمیں جامع ترقی کے ذریعہ آتم نربھر (خود کفیل) بنائے گا جس سے ان کے لئے روزگار/خود روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔اندور میں منعقدہ ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 12:30 pm
آج کا یہ پروگرام ہمارے شرمک (مزدور) بھائیوں اور بہنوں کی برسوں کی محنت اور برسوں کے خوابوں اور عزم کا نتیجہ ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ آج اٹل جی کا یوم پیدائش تو ہے ہی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی یہ نئی حکومت، نیا وزیر اعلیٰ اور مدھیہ پردیش میں میرا پہلا عوامی پروگرام اور وہ بھی میرے غریب، کچلے گئے میرے مزدور بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہونا اور ایسے پروگرام میں مجھے آنے کا موقع ملنا، میرے لیے انتہائی اطمینان کی بات ہے۔وزیر اعظم نے ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں شرکت کی
December 25th, 12:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ میں شرکت کی۔ انہوں نے حکم چند مل مزدوروں کے واجبات سے متعلق تقریباً 224 کروڑ روپے کا چیک بھی سرکاری لیکویڈیٹر اور حکم چند مل، اندور کی مزدور یونین کے سربراہوں کو سونپا۔ یہ پروگرام حکم چند مل مزدوروں کے دیرینہ مطالبات کے حل کی نشان دہی کرتا ہے۔ جناب مودی نے کھرگون ضلع میں 60 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم 25 دسمبر کو ’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے اور حکم چند مل کارکنان کے واجبات سے متعلق چیک حوالے کریں گے
December 24th, 07:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 دسمبر 2023 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، اندور میں’مزدوروں کا ہت مزدوروں کو سمرپت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے اور حکم چند مل کے آفیشل لکیویڈیٹر اور مزدور یونین کے قائدین کو، حکم چند مل کارکنان کے واجبات سے متعلق چیک حوالے کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران حکم چند مل مزدوروں کے طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کا تصفیہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم 5 اکتوبر کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے
October 04th, 09:14 am
وزیر اعظم جودھ پور ہوائی اڈے پرجدید نوعیت کی نئی ٹرمینل عمارت کی ترقی کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔480کروڑ روپے کی کل لاگت سے تیار کی جانے والی نئی ٹرمینل عمارت تقریباً 24000مربع میٹر کے رقبے میں تیار کی جائے گی اور اسے پیک آورس کے دوران 2500مسافروں کے لئے خدمات فراہم کرنے کی خاطر پوری طرح لیس کیاجائے گا۔یہ سالانہ 35لاکھ مسافروں کوضرورت مہیا کرائے گی۔اس سے کنکٹی ویٹی بہتر ہوگی اور خطے میں سیاحت کو تقویت ملے گی۔مدھیہ پردیش کے گوالیار میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 02nd, 09:07 pm
وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان مرکزی کابینہ کے میرے معاونین ، جناب نریندر سنگھ جی تومر ، وریندر کمار جی ،جیو تی رادتیہ جی دیگر سبھی اہم شخصیات اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آئے ہوئے سبھی پریوار جنوں کو گوالیار کی اس تاریخی سرزمین کو میرا پرخلوص سلام ۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں تقریباً 19260 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا
October 02nd, 03:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں تقریباً 19260 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں دہلی–وڈوڈرا ایکسپریس وے، پی ایم اے وائی کے تحت بنائے گئے 2.2 لاکھ سے زیادہ مکانات کا گرہ پرویش اور پی ایم اے وائی – شہری کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کو قوم کے نام وقف کرنا، جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا، آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت 9 طبی مراکز کا سنگ بنیاد رکھنا، آئی آئی ٹی اندور کی تعلیمی عمارت کو وقف کرنا اور کیمپس میں ہاسٹل اور دیگر عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور اندور میں ایک ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔بینا، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 14th, 12:15 pm
بندیل کھنڈ کی یہ سرزمین بہادروں کی سرزمین ہے، عظیم بہادروں کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین کو بینا اور بیتوا دونوں کاآشیرواد ملا ہوا ہے اور ایک مہینے میں دوسری بار مجھے ساگرآکر آپ سب کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں شیوراج جی کی حکومت کو بھی مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے آپ سب کے درمیان آنے اور آپ سب کے درشن کرنے کا موقع دیا۔ پچھلی بار میں آپ کے درمیان سنت روی داس جی کی اس عظیم الشان یادگار کے بھومی پوجن کے موقع پر آیا تھا۔ آج مجھے کئی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کرنے کا موقع ملا ہے جس سے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی۔ ان منصوبوں سے اس خطے کی صنعتی ترقی کو نئی توانائی ملے گی۔ مرکزی حکومت ان منصوبوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے جا رہی ہے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پچاس ہزار کروڑ کیا ہوتا ہے؟ ہمارے ملک کی کئی ریاستوں کا پورے سال کا بجٹ اتنا نہیں ہے جتنا کہ حکومت ہند آج کسی ایک پروگرام پر خرچ کر نے جارہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لیے ہمارے عہد کتنے بڑے ہیں۔ یہ تمام پروجیکٹ آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ یہ منصوبے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے خوابوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ میں بینا ریفائنری کی توسیع اور کئی نئی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کے لاکھوں لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بینا میں 50,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
September 14th, 11:38 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینا، مدھیہ پردیش میں 50,700 کروڑروپئے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کا بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس شامل ہے جس کو تقریباً 49,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔نرمداپورم ضلع میں ایک پاور اور قابل تجدید توانائی مینوفیکچرنگ زون؛ اندور میں دو آئی ٹی پارکس؛ رتلام میں ایک میگا انڈسٹریل پارک؛ اور پورےمدھیہ پردیش میں چھ نئے صنعتی علاقے شامل ہیں۔جی 20 کی مزدور اورروزگار وزراء کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
July 21st, 09:06 am
آپ کا گروپ سب سے اہم معاشی اور سماجی عوامل میں سے ایک روزگارپر بات کر رہا ہے ۔ ہم روزگار کے شعبے میں کچھ بڑی تبدیلیوں کی دہلیز پر ہیں اور ہمیں ان تیز رفتار تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار اور موثر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کے اس دور میں ٹیکنالوجی روزگار کے لیے بنیادی محرک بن چکی ہے اور رہے گی۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے ملک میں ہو رہا ہے جسے ٹیکنالوجی کی قیادت میں ہونے والی تبدیلی کے دوران بڑی تعداد میں ٹیکنالوجی سے متعلق روزگار پیدا کرنے کا تجربہ حاصل ہےاور آپ کا میزبان شہر اندور بہت سے اسٹارٹ اپس کا گھر ہے جو اس طرح کی تبدیلیوں کی نئی لہر کی رہنمائی کرتے ہیں۔وزیراعظم کا جی 20کے محنت و روزگارکے وزراء کی میٹنگ سے خطاب
July 21st, 09:05 am
وزیراعظم نے جدیدترین ٹیکنولوجیز اور امور کے استعمال کے ساتھ افرادی قوت کو ہنرمندبنانے کی ضرورت پرزوردیااورکہا کہ ہنرمندی ، ازسرنوہنراورہنرمندی کو بہتربنانااورفروغ مستقبل کی افرادی قوت کے لئے منترہیں۔انھوں نے اسے حقیقت کی شکل دینے میں بھارت کے ‘اسکل انڈیا مشن ’کی مثال پیش کی اوراس کے ساتھ ہی ‘پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ’ کی مثال بھی پیش کی ، جس نے اب تک بھارت کے ایک کروڑ25لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے ۔وزیراعظم نے مزید کہا ‘‘مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، اورڈرونزجیسے ‘فورپوائنٹ او ’شعبوں کی صنعت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ ’’وزیر اعظم نے پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا
June 27th, 10:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رانی کمپلاپتی ریلوے اسٹیشن سے پانچ وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں، بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔نیپال کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اخباری بیان کا انگریزی ترجمہ
June 01st, 12:00 pm
سب سے پہلے، میں وزیر اعظم پرچنڈ جی اور ان کے وفد کا ہندوستان میں تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ 9 سال پہلے، 2014 میں،عہدہ سنبھالنے کے تین ماہ کے اندر، میں نے نیپال کا پہلا دورہ کیا تھا۔ اس وقت میں نے ہندوستان-نیپال تعلقات ایچ آئی ٹی- ہائی ویز،آئی ویز- اورٹرانس ویز کے لئے ’’ایچ آئی ٹی‘‘فارمولہ پیش کیا تھا۔ میں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایسے روابط قائم کریں گے کہ ہماری سرحدیں ہمارے درمیان رکاوٹ نہ بنیں۔وزیر اعظم نے اندور حادثے کے متاثرین کے لیےمالی امداد کا اعلان کیا
March 30th, 07:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اندور حادثے کے متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے اندور میں ہونے والے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا
March 30th, 02:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اندور میں ہونے والے حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس سلسلے میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ، جناب شیو راج سنگھ چوہان سے بات کی اور صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کیا۔مدھیہ پردیش کے اندور میں17ویں پرواسی بھارتیہ دِوس سمیلن میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
January 09th, 12:00 pm
آپ سب کو 2023 کی نیک خواہشات۔ تقریباً 4 برسوں کے بعد پرواسی بھارتیہ دِوس سمیلن کے ایک بار پھر اپنی بنیادی شکل میں ، اپنی پوری عظمت کے ساتھ ہورہاہے۔ اپنوں سے آمنے سامنے کی ملاقات کا، آمنے سامنے کی بات کا اپنا الگ ہی لطف ہوتا ہے اور اس کی اہمیت بھی ہوتی ہے۔ میں آپ سب کا 130کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے استقبال کرتا ہوں، سواگت کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے اندور، مدھیہ پردیش میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دوس کنونشن کا افتتاح کیا
January 09th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور، مدھیہ پردیش میں 17ویں پرواسی بھارتیہ دوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ ’سرکشت جائیں، پرشکشت جائیں‘ جاری کیا اور ’آزادی کا امرت مہوتسو – ہندوستان کی جنگ آزادی غیر مقیم ہندوستانیوں کا تعاون‘ کے موضوع پر پہلی ڈیجیٹل پی بی ڈی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔وزیر اعظم کل اندور میں پرواسی بھارتیہ دیوس میں شرکت کریں گے
January 08th, 05:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر کل اندور میں ہوں گے۔Vision of self-reliant India embodies the spirit of global good: PM Modi in Indonesia
November 15th, 04:01 pm
PM Modi interacted with members of Indian diaspora and Friends of India in Bali, Indonesia. He highlighted the close cultural and civilizational linkages between India and Indonesia. He referred to the age old tradition of Bali Jatra” to highlight the enduring cultural and trade connect between the two countries.