وزیر اعظم ہندوستانی ایتھلیٹس کےاس دستے سے بات چیت اور خطاب کریں گے جنہوں نے یکم نومبر کو ایشین پیرا گیمز 2022 میں شرکت کی تھی

October 31st, 05:04 pm

یہ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایک کوشش ہے تاکہ ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان بھارتی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں اور حصولیابیوں پر انہیں مبارک باد دی جاسکے اور ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ہندوستان نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں مجموعی طور پر 111 تمغے جیتے تھے جن سونے کے 29 تمغے شامل تھے ۔ ایشین پیرا گیمز 2022 میں کل تمغوں کی تعداد میں پچھلی بہترین کارکردگی (2018 میں) کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس بار بھارتی ایتھلیٹس نے جو سونے کے 29 تمغے جیتے ہیں وہ 2018 میں جیتے گئے سونے کے تمغوں کے مقابلے تقریباً دوگنا ہیں۔

وزیراعظم 10اکتوبرکو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے اوران سے مخاطب ہوں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی ہے

October 09th, 01:28 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی 10اکتوبر کو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے اورخطاب کریں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم ان ایتھلیٹس سے 10اکتوبر 2023سہ پہرتقریبا ساڑھے چاربجے نئی دہلی کے میجردھیان چند اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ۔