من کی بات: ’میرا پہلا ووٹ – دیش کے لیے‘… پی ایم مودی نے پہلی بار ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

February 25th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار ۔ ’من کی بات‘ کے 110ویں ایپیسوڈ میں آپ کا خیر مقدم ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ، اس بار بھی ہمیں آپ کی بہت ساری تجاویز، ان پٹ اور تبصرے ملے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ چیلنج ہے کہ ایپی سوڈ میں کن کن موضاعات کو شامل کیا جائے ۔ مجھے مثبتیت سے بھرے ایک سے بڑھ کر ایک اِن پُٹ ملے ہیں ۔ ان میں بہت سارے ایسے ہم وطنوں کا ذکر ہے ، جو دوسروں کے لیے امید کی کرن بن کر ، ان کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مصروف ہیں ۔

وزیر اعظم نے ہندوستان-عمان کے مشترکہ موسیقی ریزمظاہرہ فن کی تعریف کی

January 30th, 10:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر عمان میں ہندوستانی سفارتخانے میں سفارت خانے کے استقبالیہ میں پیش کی گئی ہندوستان-عمان کے مشترکہ موسیقی ریزمظاہرہ فن کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے استاد راشد خاں کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا

January 09th, 10:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج استاد راشد خاں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا کی ایک ممتاز شخصیت تھے۔

مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں تلسی پیٹھ پروگرام میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 27th, 03:55 pm

میں چترکوٹ کی مقدس سرزمین کو ایک بار پھر سلام کرتا ہوں، میری خوش قسمتی ہے کہ آج پورے دن میں مجھے الگ الگ مندروں میں پربھو شری رام کے درشن کا موقع ملا اور سنتوں کا آشیرواد بھی ملا ہے۔ خاص طور پر جگد گرو رام بھدراچاریہ جی سے جو محبت ملتی ہے، وہ مجھے شدت جذبات سے مغلوب کردیتی ہے۔ تمام قابل احترام سنتوں، مجھے خوشی ہے کہ آج اس مقدس مقام پر مجھے جگد گرو جی کی کتاب کے اجراء کا موقع ملا ہے۔ اشٹا دھیائی بھاشیہ ، رامانند چاریہ چریتم، اور بھگوان کرشن کی راشٹر لیلا، یہ سبھی گرنتھ بھارت کی عظیم علمی روایت کو مزید تقویت بخشیں گے۔ میں ان کتابوں کو جگد گرو جی کے آشیرواد کا ایک اور روپ مانتا ہوں۔ آپ سبھی کو میں ان کتابوں کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

PM addresses programme at Tulsi Peeth in Chitrakoot, Madhya Pradesh

October 27th, 03:53 pm

PM Modi visited Tulsi Peeth in Chitrakoot and performed pooja and darshan at Kanch Mandir. Addressing the gathering, the Prime Minister expressed gratitude for performing puja and darshan of Shri Ram in multiple shrines and being blessed by saints, especially Jagadguru Rambhadracharya. He also mentioned releasing the three books namely ‘Ashtadhyayi Bhashya’, ‘Rambhadracharya Charitam’ and ‘Bhagwan Shri Krishna ki Rashtraleela’ and said that it will further strengthen the knowledge traditions of India. “I consider these books as a form of Jagadguru’s blessings”, he emphasized.

وارانسی میں کاشی سانسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب اور اٹل آواسیہ ودیالیوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 23rd, 08:22 pm

بابا کے آشیرواد سے کاشی کی عزت ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جی- 20 سمٹ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنا جھنڈا بلند کیا ہے، لیکن اس میں کاشی کا ذکر خاص ہے۔ کاشی کی خدمت، کاشی کا ذائقہ، کاشی کی ثقافت اور کاشی کا سنگیت ... جی- 20 کے لیے کاشی آنے والا ہر مہمان اسے اپنی یادوں میں اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جی- 20 کی یہ حیرت انگیز کامیابی مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

September 23rd, 04:33 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی، اترپردیش میں رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش بھر میں تقریبا 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 1115 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا کے اندراج کے لیے پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے فاتحین کو انعامات بھی دیئے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے قبل اٹل آواسیہ ودیالیہ کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے گلوکار مکیش کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

July 22nd, 07:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گلوکار مکیش کے ذریعہ بھارتی موسیقی پر چھوڑے گئے نہ مٹنے والے نشان کو یاد کیا۔ آج سروں کے سرتاج کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ ہے۔

وزیراعظم نے معروف سنتوراستاد پنڈت شیوکمارشرما کی رحلت پرتعزیت کی

May 10th, 01:25 pm

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے معروف سنتوراستاد پنڈت شیوکمارشرما کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔

گریمی ایوارڈ فاتح رکی کیج نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

April 14th, 08:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گریمی ایوارڈ فاتح بھارتی موسیقار، رکی کیج سے اپنی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہیں مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’موسیقی کے تئیں آپ کا جوش و جذبہ مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ہندوستانی میوزک کمپوزر، رکی کیج کو ’ڈیوائن ٹائڈز‘ البم کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد پیش کی

April 04th, 06:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی میوزک کمپوزر، رکی کیج کو ان کے البم ’ڈیوائن ٹائڈز‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے پیغام کا متن

January 28th, 04:45 pm

اس خصوصی تقریب میں موجود درگا جسراج جی، سارنگ دیو پنڈت جی، پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کے بانی مشترک نیرج جیٹلی جی، ملک اور دنیا کے تمام موسیقار اور فنکار حضرات، محترم مردو خواتین!

وزیر اعظم کا پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کے آغاز پر خطاب

January 28th, 04:41 pm

نئی دلّی ،28 جنوری / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارتی کلاسیکی موسیقی کے فنکار پنڈت جسراج کے یوم پیدائش پر انہیں گرانقدر خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے پنڈت جسراج کی شخصیت سے موسوم لا زوال موسیقی کا ذکر کیا اور درگا جسراج اور پنڈت سارنگ دیو کی عظیم فن کار کی وراثت کو زندہ رکھنے کے لئے ستائش کی ۔ وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنڈت جسراج کلچرل فاؤنڈیشن کے آغاز پر اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔

وسط ایشیائی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

December 20th, 04:32 pm

نئی دلّی ،20 دسمبر/ قزاقستان ، جمہوریۂ کرغز ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبیکستان کے وزرائے خارجہ نے 20 دسمبر ، 2021 ء کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ وسط ایشیائی ملکوں کے وزرائے خزانہ ، بھارت – وسط ایشیا مذاکرات کی تیسری میٹنگ میں شرکت کے لئے نئی دلّی کے دورے پر ہیں ۔

100 کروڑ ٹیکہ خوراکوں کے بعد، بھارت نئے جوش اور توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

October 24th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، آپ سبھی کو نمسکار۔ کوٹی کوٹی (لاکھوں، کروڑوں) نمسکار۔ اور میں ’کوٹی کوٹی نمسکار‘ اس لیے بھی کہہ رہا ہوں کہ 100 کروڑ ویکسین ڈوز کے بعد آج ملک نئے جوش، نئی توانائی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے ویکسین پروگرام کی کامیابی، بھارت کی صلاحیت کو دکھاتی ہے، سب کی کوشش کے منتر کی طاقت کو دکھاتی ہے۔

وزیر اعظم نے جنم اشٹمی کی نیک تمناؤں کے لئے لتا منگیشکر جی کا شکریہ ادا کیا

August 30th, 09:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنم اشٹمی کی نیک تمناؤں کے لئے لتامنگیشکر جی کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ اساطیری گلوکارہ نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنا ایک گجراتی بھجن بھی ٹوئیٹ کے ساتھ منسلک کیا تھا۔

‘‘ پریکشا پر چرچا 2021’’ میں طلباء اور اساتذہ اور والدین کے ساتھ وزیراعظم کی گفتگو کا متن

April 07th, 07:01 pm

نمسکار! نمسکار دوستو، کیسے ہیں آپ سب؟ امید ہے امتحانات کی تیاری اچھی چل رہی ہوں گی۔ یہ ‘پریکشا پہ چرچا’ کا پہلا ورچوئل ایڈیشن ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ہم پچھلے ایک سال سے کورونا کے درمیان جی رہے ہیں اور اس کے سبب ہر کسی کو نیا نیا تجربہ کرنا پڑرہا ہے۔مجھے بھی آپ سے ملنے کی خواہش اس بار ترک کرنی پڑرہی ہے اور مجھے بھی ایک نئے فارمیٹ میں آپ کے درمیان آنا پڑرہا ہے۔

وزیر اعظم نے ’پریکشا پر چرچہ-2021‘ کے ورچوئل ایڈیشن میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے بات کی

April 07th, 07:00 pm

یگزام واریئرس، والدین، اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ’پریکشا پے چرچا‘ کے دوران ایک منتر ساجھا کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات سے متعلق تناؤ کو کیسے کم کیا جائے۔ وزیر اعظم مودی نے طلبا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ امتحانات کے تناؤ کو کیسے ہرایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، وزیر اعظم نے آنے والے امتحانات میں بہتر کارکردگی کے لئے تدابیر بھی ساجھا کیں۔

وزیر اعظم کا پنڈت بھیم سین جوشی کو ان کی سال گرہ پر خراج عقیدت

February 04th, 05:14 pm

نئی دہلی، 4 /فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنڈت بھیم سین جوشی جی کو ان کی سال گرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مشہور وائلن ساز جناب ٹی این کرشنن کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

November 03rd, 01:25 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مشہور وائلن ساز جناب ٹی این کرشنن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔