وزیر اعظم 27 اکتوبر کو انڈین موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے

October 26th, 02:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی انڈین موبائل کانگریس 2023 کے 7ویں ایڈیشن کا افتتاح 27 اکتوبر 2023 کو صبح 9:45 بجے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 ’5جی یوز کیس لیبز‘ سے نوازیں گے۔ یہ لیبز ’100 5جی لیبز اقدام‘ کے تحت تیار کی جا رہی ہیں۔