مرکزی کابینہ نے قومی خوردنی تیل مشن –پام آئل کے نفاذ کو منظوری دینئی دہلی،18 اگست 2021/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پام تیل کےلئے ایک نیا مشن شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ جس کا نام نیشنل مشن آن ایڈیبل آئل-پام آئل (ایم ایم ای او-او پی) ہے۔ یہ ایک نئی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم ہے اور اس کی توجہ شمال مشرقی علاقے اور انڈومان و نکوبار جزائر پر ہے۔ خوردنی تیل کا انحصار زیادہ تر درآمدات پر ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں تیزی لائی جائے۔ اس کے لئے پام تیل کا رقبہ اور پیداواربڑھانا بہت ضروری ہے۔

August 18th, 11:54 pm

اس اسکیم کے لئے 11040 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جس میں سے مرکزی حکومت 8844 کروڑ روپے بردشت کرے گی۔ اس میں 2196 کروڑ روپے ریاستوں کو برداشت کرنے ہیں۔ اس میں آمدنی سے زیادہ خرچ ہونےکی صورت میں اس خسارے کی ازالہ کرنے کا بھی نظام شامل کیا گیاہے۔