17 ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 01st, 11:05 am

میرے کابینہ کے ساتھی جناب امت شاہ، نیشنل کوآپریٹو یونین کے صدر جناب دلیپ سنگھانی، ڈاکٹر چندرپال سنگھ یادو، ملک کے کونے کونے سے کوآپریٹو یونینوں کے تمام ممبران، ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں، دیگر معززین، خواتین اور حضرات، آپ سبھی کو 17 ویں انڈین کوآپریٹو مہاسمیلن پر بہت بہت مبارکباد۔ میں آپ سبھی کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کیا

July 01st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کیا۔ 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس کا بنیادی موضوع ’امرت کال: متحرک ہندوستان کے لیے امداد باہمی کے ذریعے خوشحالی‘ ہے۔ جناب مودی نے کوآپریٹو مارکیٹنگ، کوآپریٹو ایکسٹینشن اور ایڈوائزری سروس پورٹل کے لیے ای-کامرس ویب سائٹ کے ای-پورٹل لانچ کیے۔

وزیر اعظم یکم جولائی کو 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کریں گے

June 30th, 03:09 pm

امدادِ باہمی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم جولائی کو دن میں 11 بجے نئی دلّی کے پرگتی میدان میں 17ویں انڈین کوآپریٹو کانگریس سے خطاب کریں گے۔