ہند-پولینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان (2028-2024)

August 22nd, 08:22 pm

وارسا میں 22 اگست 2024 کو ہونے والی بات چیت کے دوران ہندوستان اور پولینڈ کے وزرائے اعظم کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کی بنیاد پر اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام سے دوطرفہ تعاون کی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے ایک پانچ سالہ ایکشن پلان تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ ایکشن پلان 2024 سے 2028 کے درمیان درج ذیل شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی ترجیحات کے طور پر رہنمائی کرے گا:

’’جامع شراکت داری کے قیام‘‘ پرہندوستان-پولینڈ کا مشترکہ بیان

August 22nd, 08:21 pm

جمہوریہ پولینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈونلڈ ٹسک کی دعوت پر ، جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 سے 22 اگست 2024 تک پولینڈ کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ تاریخی دورہ، اس وقت ہوا جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

پولینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

August 22nd, 03:00 pm

وارسا جیسے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال،شاندارضیافت اور دوستانہ الفاظ کے لئے میں وزیراعظم ٹسک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ طویل عرصے سے بھارت کے اچھے دوست رہے ہیں۔ بھارت اور پولینڈ کی دوستی کو مضبوط کرنے میں آپ کا بہت بڑا تعاون ہے۔