صنعت کے رہنماؤں نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی

October 15th, 02:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کے دوران انڈیا موبائل کانگریس کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ڈبلیو ٹی ایس اے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے معیار سازی کے کام کے لیے ایک گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے کی میزبانی ہندوستان اور ایشیا- بحر الکاہل میں کی جا رہی ہے۔ یہ ایک اہم عالمی ایونٹ ہے، جس نے 190 سے زیادہ ممالک کے 3000 سے زیادہ صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ٹیک ماہرین کو جمع کیا ہے، جو ٹیلی کام، ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آئی ٹی یو-ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 15th, 10:05 am

میرے کابینی رفقا جیوترادتیہ سندھیا جی، چندر شیکھر جی، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل، مختلف ممالک کے وزراء، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے تمام وزراء، صنعت کے رہنما، ٹیلی کام کے ماہرین، اسٹارٹ اپس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے نوجوان، ملک اور بیرون ملک سے آئے دیگر معززین، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کا افتتاح کیا

October 15th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پروگرام کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔

وزیر اعظم 15 اکتوبر کو نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ا سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی2024 کا افتتاح کریں گے

October 14th, 05:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(ڈبلیو ٹی ایس اے) کا افتتاح کریں گے۔

انڈیا موبائل کانگریس کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 27th, 10:56 am

انڈیا موبائل کانگریس کے اس ساتویں ایڈیشن میں آپ سب کے درمیان ہونا اپنے آپ میں ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ 21ویں صدی کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں یہ انعقاد کروڑوں لوگوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک وقت تھا، جب ہم مستقبل کی بات کرتے تھے، تواس کا مطلب اگلی دہائی، یا اب سے 20-30 سال بعد کا وقت، یا پھر اگلی صدی ہوتی تھی۔ لیکن آج ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کی وجہ سے ہر روز ہم کہتے ہیں کہ 'دی فیوچر اِز ہیئر اینڈ ناؤ'، ابھی چند منٹ پہلے، میں نے یہاں نمائش میں کچھ اسٹالز لگے ہوئے دیکھے۔ اس نمائش میں میں نے اسی مستقبل کی ایک جھلک دیکھی۔ ٹیلی کام ہو، ٹیکنالوجی ہو یا کنیکٹیویٹی، 6 جی ہو، اے آئی ہو، سائبر سکیورٹی ہو، سیمی کنڈکٹرز ہو، ڈرون ہو یا خلائی شعبہ ہو، ڈیپ سی ہو، گرین ٹیک ہو یا دیگر شعبے، آنے والا وقت بالکل مختلف ہونے والا ہے۔ اور یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری نوجوان نسل ملک کے مستقبل کی قیادت کررہی ہے، ہمارے ٹیک انقلاب کی رہنمائی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

October 27th, 10:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں انڈیا موبائل کانگریس 2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) ایشیا میں سب سے بڑا ٹیلی مواصلات ، میڈیا اور ٹیکنالوجی کا فورم ہے جو ’’عالمی ڈیجیٹل اختراع‘‘ کے موضوع پر 27 اکتوبر 29 ا کتوبر 2023 تک منعقد ہو رہ ہے۔ آئی ایم سی 2023 کا مقصد بھارت کی ایک ڈیولپر، مینوفیکچرر اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے برآمد کار کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں کو 100 پانچ جی یوز کیس لیبس عطا کئے۔

The digital potential of our nation is unparalleled, perhaps even in the history of mankind: PM

December 08th, 11:00 am

PM Modi addressed India Mobile Congress via video conferencing. PM Modi said it is important to think and plan how do we improve lives  with the upcoming technology revolution. Better healthcare, Better education, Better information and opportunities for our farmers, Better market access for small businesses are some of the goals we can work towards, he added.

وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس 2020 سے خطاب کیا

December 08th, 10:59 am

نئی دلی،8؍ دسمبر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ورچوئل طریقے سے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2020 میں افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ آئی ایم سی 2020 کا مرکزی خیال ‘‘شمولیت پر مبنی اختراعات – اسمارٹ، محفوظ اور پائیدار’’ ہے۔ اس کا مقصد وزیر اعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’، ‘ڈیجیٹل شمولیت’، اور‘پائیدار ترقی، صنعت سازی اور اختراعات’ کو فروغ دینے کے تصور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی مواصلات اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق و ترقی ، غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

PM to address India Mobile Congress 2020 on 8th December 2020

December 07th, 03:18 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi will give the inaugural address at the virtual India Mobile Congress (IMC) 2020 on 08 December 2020 at 10:45 AM.