وزیر اعظم 6 فروری کو کرناٹک کا دورہ کریں گے
February 04th, 12:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 فروری 2023 کو کرناٹک کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے، وزیر اعظم بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً ساڑھے تین بجے، وہ تماکورو میں ایچ اےایل ہیلی کاپٹر فیکٹری کو قوم کے نام وقف کریں گے اور مختلف ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔انڈیا انرجی فورم کے افتتاح پر وزیر اعظم کا خطاب
October 26th, 05:22 pm
اس سال کا موضوع بڑا موزوں ہے۔ یہ موضوع ہے – ’’بھارت کا توانائی کا مستقبل تبدیل ہوتی ہوئی دنیا میں‘‘۔ میں آپ کو یقین دلاتا چاہوں ہوں بھارت توانائی سے بھرپور ہے۔ بھارت کا توانائی کا مستقبل درخشاں اور محفوظ ہے۔میں یہ وضاحت کردوں کہ میں کیوں محسوس کرتا ہوں۔وزیر اعظم نےچوتھے انڈیا انرجی فورم میں افتتاحی خطبہ دیا
October 26th, 05:19 pm
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت توانائی سے بھرپور ہے اور اس کا توانائی کا مستقبل درخشاں اور محفوظ ہے۔ انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود مثلاً توانائی کی مانگ میں تقریباً ایک تہائی کی کمی، قیمتوں کے موجودہ عدم استحکام، سرمایہ کاری کے فیصلوں پر اثرات اور آئندہ چند برسوں تک عالمی توانائی کی مانگ میں کمی کے باوجود بھارت کو توانائی استعمال کرنے والا ایک سرکردہ ملک سمجھا گیا ہے اور لمبی مدت میں اس کی توانائی کی کھپت تقریباً دو گنی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔