گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

November 22nd, 03:02 am

میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

November 22nd, 03:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نے سرینام کے صدر سے ملاقات کی

November 21st, 10:57 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو گیانا کے شہر جورج ٹاؤن میں دوسرے ہندوستان-کیریکوم سربراہی اجلاس کے دوران، سورینام کے صدر محترم چندرکاپرساد سنٹوکھی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے گریناڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے انڈیا-کیرکوم سمٹ کے موقع پر گریناڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈکن مچل سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:42 pm

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی جانب سے بھارت کے معروف یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) پلیٹ فارم کو اپنانے پر وزیر اعظم راؤلی کو مبارکباد دی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزیر اعظم راؤلی کی رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر بھی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ڈومینیکا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ اسکریٹ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے20 نومبر کو دوسرے ہندوستان- کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر سینٹ لوسیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فلپ جے پیئرکے ساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ۔

وزیراعظم نے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب گیسٹن براؤن سے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیری کام سربراہ کانفرنس کے موقع پرملاقات کی۔

وزیر اعظم نے بہاماس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:25 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو دوسری انڈیا-کیریکام سربراہ کانفرنس کے موقع پر بہاماس کے وزیر اعظم جناب فلپ ڈیوس سے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزیراعظم نے بارباڈوس کی وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بارباڈوس کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میاں ایمور موٹلی سے 20 نومبر کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں انڈیا-کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات نے دونوں لیڈروں کو ہندوستان اور بارباڈوس کے درمیان باہمی تعلقات کی توثیق اور مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔

وزیراعظم کو ڈومینیکا کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا

November 21st, 05:39 am

دولت مشترکہ ڈومینیکا کی صدر عزت مآب سلوانی برٹن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی مدبرانہ صلاحیتوں، کووڈ 19 کی وبا کے دوران ڈومینیکا کی حمایت اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے لیے ملک کے اعلی ترین قومی ایوارڈ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘سے نوازا۔ اس موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ سکرٹ نے بھی شرکت کی۔ گیانا کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم بارباڈوس، عزت مآب میا امور موٹلی، گریناڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب ٹر ڈکن مچل، سینٹ لوشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب فلپ جے پیئر، اور اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم، عزت مآب جناب گیسٹن براؤن نے بھی ایوارڈ تقریب کا مشاہدہ کیا۔

دوسری ہندوستان- کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کا اختتامی خطاب

November 21st, 02:21 am

میں آپ سب کی طرف سے پیش کی گئی قیمتی تجاویز اور مثبت خیالات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہندوستان کی تجاویز کے حوالے سے، میری ٹیم آپ کے ساتھ تمام تفصیلات مشترک کرے گی اور ہم تمام موضوعات پر ایک مقررہ وقت میں آگے بڑھیں گے۔

دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات

November 21st, 02:15 am

میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ

November 21st, 02:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا گیانا کا سرکاری دورہ (نومبر 21-19، 2024)

November 20th, 09:55 pm

اس موضوع پر تعاون میں خام تیل کی سورسنگ، قدرتی گیس کے شعبے میں اشتراک ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صلاحیت سازی اور پوری ہائیڈرو کاربن ویلیو چین میں مہارت کو مشترک کرنا شامل ہے۔

نائیجیریا، برازیل اور گیانا کے پانچ روزہ دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی بیان

November 16th, 12:45 pm

صدر مملکت بولا احمد تینوبو کی دعوت پر، یہ میرا نائیجیریا کا پہلا دورہ ہوگا، جو مغربی افریقی خطے میں ہمارا قریبی ساتھی ہے۔ میرا دورہ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو استوار کرنے کا ایک موقع ہوگا جو جمہوریت اور تکثیریت میں مشترکہ یقین پر مبنی ہے۔ میں ہندوستانی برادری اور نائجیریا کے دوستوں سے ملنے کا بھی بے تابی سے منتظر ہوں جنہوں نے مجھے ہندی میں پرتپاک خیرمقدم کے پیغامات بھیجے ہیں۔