ہندوستان-آسٹریلیا معاشی تعاون اور تجارتی معاہدے پر ورچوئل دستخط کی تقریب پر وزیراعظم جناب نریندرمودی کا بیان

April 02nd, 10:01 am

ایک مہینے سے بھی کم وقت میں آج میں اپنے دوست اسٹاک کے ساتھ تیسری مرتبہ روبرو ہوں۔ گزشتہ ہفتے ہمارے درمیان ورچوئل سمٹ میں بہت سودمند بات چیت ہوئی تھی۔ اس وقت ہم نے اپنی ٹیموں کو اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اس اہم معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ اس غیر معمولی کامیابی کے لئے میں دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت اور عہدیداروںکو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم، ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے ’’ ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘ پر دستخط کرنے کا مشاہدہ کرتے ہوئے

April 02nd, 10:00 am

ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (’’ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘) پر حکومت ہند کےتجارت و صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، اور آسٹریلیا کی حکومت میں تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈین تہان نے، ایک ورچوئل تقریب میں،عزت مآب وزیر اعظم ہند شری نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب سکاٹ موریسن کی موجودگی میں آج دستخط کئے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن نے ہندوستان-آسٹریلیا دوسری ورچوئل سربراہ ملاقات کا اہتمام کیا

March 21st, 06:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن نے آج ہندوستان-آسٹریلیا دوسری ورچوئل سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی اور عالمی ترقی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری ہند-آسٹریلیا ورچوئل سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا اردو ترجمہ

March 21st, 12:30 pm

تمام ہندوستانیوں کی طرف سے، میں کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

بھارت۔ آسٹریلیا ورچووَل سربراہ ملاقات

March 17th, 08:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اسکاٹ موریسن 21 مارچ 2022 کو دوسری بھارت۔آسٹریلیا ورچووَل سربراہ ملاقات کا اہتمام کریں گے۔ یہ سربراہ ملاقات، 4 جون 2020 میں منعقد ہوئی اُس اولین تاریخی سربراہ ملاقات کے بعد منعقد ہونے جارہی ہے جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے جامع کلیدی شراکت داری کا درجہ دیا تھا۔