دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس

November 20th, 08:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں وزیر اعظم البانی کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران منعقد ہوئی۔