وزیر اعظم نے ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا
December 29th, 06:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہماری جامع منصوبہ بند شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ہندوستان-آسٹریلیا معاشی تعاون اور تجارتی معاہدے پر ورچوئل دستخط کی تقریب پر وزیراعظم جناب نریندرمودی کا بیان
April 02nd, 10:01 am
ایک مہینے سے بھی کم وقت میں آج میں اپنے دوست اسٹاک کے ساتھ تیسری مرتبہ روبرو ہوں۔ گزشتہ ہفتے ہمارے درمیان ورچوئل سمٹ میں بہت سودمند بات چیت ہوئی تھی۔ اس وقت ہم نے اپنی ٹیموں کو اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آج اس اہم معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ اس غیر معمولی کامیابی کے لئے میں دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت اور عہدیداروںکو دلی مبارک باد دیتا ہوں۔وزیر اعظم، ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے ’’ ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘ پر دستخط کرنے کا مشاہدہ کرتے ہوئے
April 02nd, 10:00 am
ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (’’ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘) پر حکومت ہند کےتجارت و صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، اور آسٹریلیا کی حکومت میں تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈین تہان نے، ایک ورچوئل تقریب میں،عزت مآب وزیر اعظم ہند شری نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب سکاٹ موریسن کی موجودگی میں آج دستخط کئے۔